“اگست کرانتی دوس” (August Kranti Diwas) کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘بھارت چھوڑو تحریک’ (Bharat Chhodo Andolan) کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانی کو آزادی کے لیے بھارت کے اجتماعی عزم کو بھڑکانے والی چنگاری قرار دیا۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر ایک پوسٹ میں لکھا:”ہم ان تمام بہادر لوگوں کو دلی شکرگزاری کے ساتھ یاد کرتے ہیں ،جنہوں نے باپو (مہاتما گاندھی) کی متاثر کن قیادت میں بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لیا۔ ان کے حوصلے نے حب الوطنی کی ایک چنگاری جلائی ،جس نے آزادی کی جدوجہد میں بے شمار لوگوں کو متحد کیا۔”
8 اگست 1942 کو مہاتما گاندھی کی قیادت میں شروع ہونے والی ‘بھارت چھوڑو تحریک’، بھارت کی آزادی کی جدوجہد کا ایک اہم موڑ تھا۔ یہ انگریزوں سے فوراً بھارت چھوڑنے کی ایک ملک گیر اپیل تھی، جس کا نعرہ تھا: “کرو یا مرو“۔
/h3>
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس دن کو یاد کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا:”اگست کرانتی، بھارتی آزادی کی جدوجہد کا وہ لمحہ ہے، جس نے اس جدوجہد کو اور بھی شدید بنا دیا۔ سال 1942 میں مہاتما گاندھی نے ممبئی کے اگست کرانتی میدان سے ‘کرو یا مرو’ کا نعرہ دے کر ‘انگریزوں بھارت چھوڑو’ کی اپیل کی۔ اس انقلاب سے انگریز حکومت کے خلاف ایسا عوامی احتجاج کھڑا ہوا کہ برطانوی حکمران خوف زدہ ہو گئے۔
اس تاریخی تحریک کی سالگرہ پرآزادی کی جدوجہد میں حصہ لینے والے تمام امر مجاہدین کو کروڑوں بار پرنام۔”
/h3>
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی پیغام دیتے ہوئے لکھا:”سن 1942 میں آج ہی کے دن مہاتما گاندھی جی کی قیادت میں اہلِ وطن نے انگریزوں کے خلاف ‘بھارت چھوڑو تحریک’ کا آغاز کیا تھا۔
آزادی کی جدوجہد کی اس مشہور تحریک کی یاد کے دن پر، آزادی کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے امر شہیدوں کو دل کی گہرائیوں سے پرنام۔”
/h3>
ریاست اُتر پردیش کے وزیر اعلیٰ، یوگی آدتیہ ناتھ نے ایکس پر لکھا:”برطانوی سامراج کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف ملک گیر بیداری پیدا کر کے آزادی کی شمع جلانے والے تمام مجاہدینِ آزادی کو ‘بھارت چھوڑو تحریک’ (اگست کرانتی) کی سالگرہ پر عاجزانہ خراجِ عقیدت۔
آزادی کی ویدی (قربان گاہ) پر اپنی جان نچھاور کرنے والے امر شہداء کی عظمت بھری کہانی، ان کی قربانی و ایثار صدیوں تک قوم کی شعور کو جِلا دیتا رہے گا۔
جے ہند!“
“اگست کرانتی دیوس” یا “بھارت چھوڑو تحریک کا دن”، 1942 میں شروع ہونے والی تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔
یہ تحریک “کریپس مشن” کی ناکامی کے بعد پیدا ہونے والی قومی مایوسی کے تناظر میں ابھری — جو کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانیہ کی جانب سے بھارتی تعاون حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔
مہاتما گاندھی کی جانب سے انگریزوں کی فوری واپسی کے مطالبے نے قوم کو متحد کیا، جس کے نتیجے میں بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی اور اہم سول نافرمانی تحریکوں میں سے ایک نے جنم لیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بل گیٹس نے این بی سی کی کرسٹن ویلکر سے انٹرویو میں کہا، ’’اے آئی…
29 جون کو سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی کے حوالے سے…
کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…
فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…