سیاست

PM Modi In Japan: ٹوکیو میں پی ایم مودی کی جاپانی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

پی ایم نریندر مودی جمعہ کے روز دو روزہ دورے پر جاپان پہنچے۔ اپنے دورے کے پہلے دن، پی ایم  مودی نے جاپان کی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نوکاگا فوکوشیرو اور جاپانی اراکین پارلیمنٹ (Japanese MPs) کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بھارت اور جاپان کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

جاپانی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پی ایم مودی کی ملاقات

پی ایم مودی نے اس ملاقات کی چند تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیں۔ پی ایم مودی نے لکھا:”اسپیکر فوکوشیرو نوکاگا اور جاپانی اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ کے ساتھ میری ایک شاندار ملاقات ہوئی۔ ہم نے بھارت اور جاپان کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات پر گفتگو کی۔ اس دوران پارلیمانی تبادلہ، انسانی وسائل کی ترقی، ثقافتی روابط، معیشت، صحت، موبیلیٹی پارٹنرشپ، مصنوعی ذہانت (AI)، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔”

اقتصادی فورم سے پی ایم مودی کا خطاب

پی ایم  نریندر مودی نے جمعہ کو جاپان میں اپنے دورے کی شروعات کاروباری دنیا کی ممتاز شخصیات سے ملاقات کے ساتھ کی۔ بھارت-جاپان اکنامک فورم میں پی ایم مودی نے جاپان کے شیگیرو ایشیبا کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا:”بھارت کی ترقی کی راہ میں جاپان ہمیشہ ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔ میٹرو سے لے کر مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹر سے لے کر اسٹارٹ اپس تک، ہر شعبے میں ہماری شراکت داری باہمی اعتماد کی علامت ہے۔”

پی ایم مودی نے جاپان کے مینوفیکچررز کو بھارت میں آ کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا:”میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں، آئیے، ‘بھارت میں بنائیں، دنیا کے لیے بنائیں’۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ‘سوزوکی’ اور ‘ڈائیکن’ جیسی کامیاب کہانیاں آپ کی بھی ہو سکتی ہیں۔

ٹیکنالوجی اور اختراع پر زور

اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے ٹیکنالوجی اور انوویشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا:”جاپان ایک ‘ٹیک پاور ہاؤس’ ہے اور بھارت ایک ‘ٹیلنٹ پاور ہاؤس’۔”

انہوں نے کہا:”بھارت نے مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر، کوانٹم کمپیوٹنگ، بایوٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق جیسے شعبوں میں جراتمندانہ اور پُرامید اقدامات کیے ہیں۔ جاپان کی ٹیکنالوجی اور بھارت کی صلاحیت مل کر اس صدی کی ٹیکنالوجی انقلاب کی قیادت کر سکتے ہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم نے 4 ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کے لیے ججوں کے ناموں کی سفارش کی

کالجیم کا نظام ججوں کی تقرری اور تبادلوں کی سفارش کرنے میں مرکزی کردار ادا…

1 hour ago

PM Modi Subhashit: وزیر اعظم مودی نے سنسکرت کا شلوک کیا شیئر ، بتایا چیلنجز کا سامنا کرکے کیسے حاصل ہوتی ہے کامیابی

روزمرہ زندگی میں بھی اس کی مثالیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ چاہے ملازمت میں نئی…

1 hour ago

Supreme Court: بلا ٹھوس وجہ استعفیٰ دینے والے ارکان اسمبلی سے ضمنی انتخاب کا خرچ وصول کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ کا نوٹس

’انتخابی اخراجات کی ضمانت‘ کا نظام شروع کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔…

2 hours ago

Saudi Arabia bows to the Houthis: حوثیوں کے سامنے سعودی عرب نے گھٹنے ٹیک دیے؟ جنگ روکنے کے لیے 1 بلین ڈالر کی پیشکش

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی اور لیکٹنسٹین کے شہزادے الوئس کی حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم…

4 hours ago