بھارت ایکسپریس اردو-
وزیر داخلہ امت شاہ نے راہل گاندھی اور کانگریس پر بڑا حملہ بولا ہے۔ (تصویر: اے این آئی)
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے گوہاٹی میں جمعہ (29 اگست، 2025) کو کہا کہ راہل گاندھی نے نفرت کی سیاست شروع کردی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی سے متعلق کہے گئے الفاظ کی سخت تنقید کی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ جتنا وزیراعظم مودی کے لئے نازیبا الفاظ کہوگے، کمل اتنا ہی زیادہ اونچا کھِلے گا۔ وزیرداخلہ آسام کے دورے پرہیں۔ انہوں نے گوہاٹی میں راج بھون کی نوتعمیرشدہ برہما پتراکائی کا افتتاح کیا۔
امت شاہ نے کہا، ”اس اسٹیج سے راہل گاندھی نے جس طرح سے نفرت کی نچلی سطح کی شروعات کی ہے اور وزیراعظم مودی کی ماں کے لئے کہے گئے الفاظ کی دل سے مذمت کرتا ہوں۔ یہ نفرت کی سیاست راہل گاندھی کی عوامی زندگی کوپاتال میں لے جائے گی۔ وزیراعظم مودی جب سے وزیراعظم بنے ہیں، تب سے سونیا گاندھی اورراہل گاندھی، منی شنکرایئر، دگ وجے سنگھ نے کیا کیا نہیں کہا۔ اس طرح کی زبان سے آپ کوعوامی مینڈیٹ حاصل ہوگا کیا، بارباران کوہارکا منہ دیکھنا پڑا ہے، لیکن ان کو سمجھ نہیں آتا ہے۔”
وزیراعظم مودی کے لئے نازیبا الفاظ کہے جانے پربرہم ہوئے امت شاہ
امت شاہ نے اپوزیشن کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ جتنا زیادہ وزیراعظم مودی کے لئے نازیبا الفاظ کہیں گے، اتنا زیادہ کمل اونچا ہوگا۔ سیاست کواگرکوئی خراب کرے تواس سے ملک کیسے محفوظ ہوسکتا ہے۔ ملک حیرانی سے ان کی حرکتوں کودیکھ رہا ہے۔ تمام حدیں پار کر دی گئی ہیں۔ ملک کے لئے ان کوضرورمعافی مانگنی چاہئے اوربھگوان (خدا) ان کوعقل دے۔
سنہری حروف میں لکھا جائے گا پی ایم مودی کا دور: امت شاہ
انہوں نے کہا، “جب شمال مشرق اورآسام کی تاریخ لکھی جائے گی، پی ایم مودی کے یہ 11 سال سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔ آج آسام تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ آسام کی ترقی کی رفتارہمیشہ برقراررہے گی۔ ہم نے انگریزوں کے بنائے ہوئے قوانین کوختم کردیا ہے۔ آج ہر شخص کوعزت مل رہی ہے۔ 11 سالوں میں مودی نے ملک کی سلامتی کے لیے بہت کام کیا ہے۔”
وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے…
مرکزی وزیرامت شاہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ دھامی کو سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا…
زیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق 17 سے 19 ستمبر…
جے پی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، نوئیڈا میں 28 سے 30 جنوری 2027 تک…
15 ستمبر کی شام شمالی بحیرہ عرب میں بھارتی بحریہ کے ایک فرنٹ لائن جنگی…
اپنے صدارتی خطاب میں جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم زیڈ عابدین نے…