سیاست

PM Modi leaves on a 5-day visit to Cyprus: پی ایم مودی قبرص کے لیے روانہ، 16-17 جون کو کینیڈا میں G-7 سربراہی اجلاس میں کریں گے  شرکت ، کروئیشا بھی جائیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کی صبح قبرص کے لیے روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم مودی 15-16 جون کو قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کی دعوت پر قبرص کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم مودی تین ملکوں کے دورے پر ہیں، اس دورے کے دوران وہ 16-17 جون کو کینیڈا میں ہونے والے G7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور کروئیشا بھی جائیں گے۔

بھارتی وزیراعظم 20 سال بعد قبرص کے دورے پر ہیں

پی ایم مودی قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کی دعوت پر قبرص کے دورے پر ہیں۔ 20 سال بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا قبرص کا یہ پہلا دورہ ہے۔ نکوسیا میں  پی ایم مودی صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے اور لیماسول میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔ یہ دورہ ہندوستان-قبرص تعلقات کو مضبوط بنانے اور یورپی یونین اور بحیرہ روم کے خطے کے ساتھ تعاون بڑھانے میں اہم ہوگا۔

پی ایم مودی جی 7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں مودی کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کی دعوت پر کناناسکس میں G-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ ان کی G-7 میں چھٹی شرکت ہوگی۔ وہ G-7 ممالک کے رہنماؤں، دیگر مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ توانائی کی حفاظت، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور کوانٹم جیسے عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران کئی دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

کسی بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دورہ

اپنے دورے کے آخری مرحلےمیں  پی ایم مودی کروئیشا کے وزیر اعظم آندریج پلینکووچ کی دعوت پر 18 جون کو کروئیشا کا دورہ کریں گے۔یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا کروئیشا کا پہلا دورہ ہو گا، جو دونوں ملکوں کے تعلقات میں تاریخی ہو گا۔ وہ وزیراعظم پلینکووچ سے بات چیت کریں گے اور صدر زوران میلانووک سے ملاقات کریں گے۔ اس دورے سے یورپی یونین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ان دوروں سے ہندوستان کے عالمی سفارتی تعلقات کو ایک نئی سمت ملے گی۔ قبرص اورروئیشاکے ساتھ پہلی بار ہونے والے یہ دورے تجارت، ثقافت اور تزویراتی تعاون کو فروغ دیں گے۔ G-7 چوٹی کانفرنس میں ہندوستان کے موثر کردار کو عالمی سطح پر مضبوط  بنانے کے ہندوستان کے عزم کو بھی اجاگر  کیا جائے گا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Azam Khan arrested by ED from Rampur Jail: جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں اعظم خان، ای ڈی نے کسا شکنجہ

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام…

4 minutes ago

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی زندگی کا آغاز، صحافی ندھی رازدان سے کرلی شادی

 جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک بڑی خوشخبری سوشل…

17 minutes ago

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

2 hours ago

PM Modi Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر پی ایم مودی اورامت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

2 hours ago