بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے دہلی میں اپوزیشن جماعتوں پر سخت حملہ کیا۔ انوراگ ٹھاکر نے ترقیاتی کاموں اور گھوٹالوں کے معاملے پر کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ٹھاکر نے کہا، ’’ہم نے کہا تھا کہ ہم بدعنوانی سے پاک حکومت دیں گے اور ہم نے ایسا ہی کیا۔ لیکن جو کام کانگریس 60 سالوں میں قومی مفاد میں نہیں کرسکی، پی ایم مودی نے 10 سالوں میں اس سے زیادہ کیا ہے۔
‘کیجریوال سیاست میں آئے، کرپشن کی دلدل میں پھنس گئے’
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر حال ہی میں قومی راجدھانی کے ہوائی اڈے پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے۔جہاں انہوں نے اپنی انتخابی ریلیوں کے بارے میں کہا کہ ہم ہر الیکشن میں بہت سنجیدگی سے لڑتے ہیں اور ان کے آشیرواد کے لیے لوگوں کے پاس جاتے ہیں۔انوراگ ٹھاکر نے اروند کیجریوال کی گرفتاری کا بھی ذکر کیا۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا، “کچھ سال پہلے، ہم نے رام لیلا میدان میں اروند کیجریوال سے بڑے بڑے الفاظ سنتے تھے، پھر وہ کہتے تھے کہ وہ سیاست میں نہیں آئیں گے۔ لیکن… وہ سیاست میں آئےاور خود کرپشن کے دل دل میں پھنس گئے۔
’’چور چور موسیرے بھائی، آج سب نے سٹیج پر بیٹھ کرگوہار لگائی‘‘
آج دہلی میں منعقدہ I.N.D.I.A اتحاد کی ‘مہاریلی’ کے بارے میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا – بھائیو اور بہنو… ان کی لڑائی جمہوریت کو بچانے کی نہیں ہے… جمہوریت نہیں بلکہ بدعنوانی، سناتن مخالف، کمیشن خوری، کٹر بھی** جو سٹیج پر جمع ہو گئے ہیں، وہ خطرے میں ہیں…چور چور موسیرے بھائی، سب نے سٹیج پر بیٹھ کر گوہارلگائی۔
بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…