سیاست

PM Mahila Rojgar Yojana: لالٹین راج پر پی ایم مودی کا وار، کہا: خواتین نے انارکی اور بدعنوانی کی مار جھیلی

پی ایم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ خواتین روزگار یوجنا کے آغاز کے موقع پر کہا کہ بہار کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ڈبل انجن کی حکومت پوری لگن کے ساتھ کام کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ خواتین روزگار یوجنا کا آغاز کرنا بارعث فخر ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خواتین روزگار یوجنا کے تحت 75 لاکھ بہنوں کے بینک کھاتوں میں 10-10 ہزار روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے کی شروعات میں مجھے جیویکا ندھی ساکھ سہکاری سنگھ شروع کرنے کا موقع ملا تھا۔ اب اس نظام کی طاقت وزیر اعلیٰ خواتین روزگار یوجنا سے جڑجائے گی۔
جیویکا ندھی سے جڑے گی نئی اسکیم کی طاقت
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک میں 3 کروڑ “لکھ پتی دیدی” بنانے کا ہدف رکھا ہے۔ اب تک 2 کروڑ سے زائد بہنیں “لکھ پتی دیدی” بن چکی ہیں۔ ان کی محنت سے گاؤں بدلا ہے، سماج بدلا ہے اورخاندان کی حیثیت بھی بدلی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پر بھی سخت تنقید کی۔ کانگریس کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا: آج لوٹ مار کی بہت باتیں ہو رہی ہیں، لیکن پہلے ایک پی ایم مودی کہا کرتے تھے کہ دہلی سے اگر ایک روپیہ بھیجا جاتا ہے، تو صرف 15 پیسے پہنچتے ہیں، باقی 85 پیسے کوئی پنجہ مار لیتا ہے۔‘
کانگریس اور آر جے ڈی پر پی ایم مودی کا حملہ
انہوں نے کہا کہ آج جو یہ 10-10 ہزار روپے بھیجے گئے ہیں، انہیں کوئی لوٹ نہیں سکتا۔ آر جے ڈی پرحملہ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا: جب بہار میں آرجے ڈی کی حکومت تھی، لالٹین کا راج تھا، اس وقت انارکی اور بدعنوانی کا سب سے زیادہ بوجھ بہار کی خواتین نے ہی اٹھایا تھا۔ وہ دن یاد کریں، جب بہار کی سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوتی تھیں، پل اور پلیاں غائب تھیں۔ اُس وقت سب سے زیادہ تکلیف کسے ہوتی تھی؟ سیلاب میں حالات اتنے خراب ہو جاتے تھے کہ حاملہ خواتین وقت پر اسپتال نہیں پہنچ پاتی تھیں، انہیں بروقت علاج نہیں ملتا تھا۔
گزشتہ 11 برسوں میں خواتین کے لیے شروع کی گئی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا:جب کوئی حکومت خواتین کو مرکزمیں رکھ کر کوئی پالیسی بناتی ہے، تو اس کا فائدہ معاشرے کے دیگر طبقات کو بھی ہوتا ہے۔ مثال کے طورپر، اجوالا یوجنا نے کتنا بڑا فرق پیدا کیا ہے، آج ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا: مرکزی حکومت کی مدرا یوجنا، ڈرون دیدی مہم، بیمہ سخی مہم اور بینک دیدی مہم، یہ سب آپ کے لیے روزگار اور خود روزگاری کے مواقع پیدا کررہی ہیں۔ ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہے: آپ کے خواب پورے ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…

26 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

51 minutes ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

1 hour ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

1 hour ago

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

2 hours ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…

2 hours ago