سیاست

PM to visit Gujarat on 28th October: وزیر اعظم مودی، ہسپانوی وزیر اعظم کے ساتھ، وڈودرا میں سی- 295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا ایئر کرافٹ کمپلیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 10 بجے، وزیر اعظم، ہسپانوی وزیر اعظم جناب پیڈرو سانچیز کے ساتھ، ٹاٹا ایڈوانس سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کیمپس میں سی – 295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا ایئر کرافٹ کملیکس کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 11 بجے، وہ لکشمی ولاس پیلس، وڈودرا جائیں گے۔ وڈودرا سے، وزیر اعظم امریلی جائیں گے جہاں دوپہر تقریباً 2:45  پر، وہ امریلی کے دودھالہ میں بھارت ماتا سروور کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ دوپہر 3 بجے کے قریب، وہ لاٹھی، امریلی میں 4,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم وڈودرا میں

وزیر اعظم، ہسپانوی وزیر اعظم جناب پیڈرو سانچیز کے ساتھ، ٹاٹا ایڈوانس سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) کیمپس میں سی – 295 طیاروں کی تیاری کے لیے ٹاٹا ایئر کرافٹ کملیکس  کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ سی – 295 پروگرام کے تحت کل 56 طیارے  ہیں، جن میں سے 16 براہ راست اسپین سے ایئربس کے ذریعے فراہم کیے جا رہے ہیں اور بقیہ 40 کو بھارت میں بنایا جانا ہے۔

ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹیڈ  ہندوستان میں ان 40 طیاروں کو بنانے کے لیے ذمہ دار ہے۔ یہ سہولت ہندوستان میں فوجی طیاروں کے لیے نجی شعبے کی پہلی فائنل اسمبلی لائن (ایف اے ایل) ہوگی۔ اس میں تیاری سے لے کر اسمبلی، ٹیسٹ اور قابلیت، طیارے کے مکمل لائف سائیکل کی ترسیل اور دیکھ بھال تک ایک مکمل ماحولیاتی نظام کی مکمل ترقی شامل ہوگی۔

ٹاٹا کے علاوہ، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ اور بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ جیسے اہم دفاعی پبلک سیکٹر یونٹس کے ساتھ ساتھ نجی مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز اس پروگرام میں تعاون کریں گے۔

اس سے پہلے اکتوبر 2022 میں، وزیر اعظم نے وڈودرا فائنل اسمبلی لائن (ایف اے ایل) کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

وزیر اعظم امریلی میں

وزیر اعظم امریلی کے ددھالا میں بھارت ماتا سروور کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت حکومت گجرات اور ڈھولکیا فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔ ڈھولکیا فاؤنڈیشن نے ایک چیک ڈیم کو بہتر کیا، جو کہ اصل میں، ڈیم 4.5 کروڑ لیٹر پانی رکھ سکتا تھا لیکن اسے گہرا کرنے، چوڑا کرنے اور مضبوط کرنے کے بعد اس کی گنجائش بڑھ کر 24.5 کروڑ لیٹر ہو گئی ہے۔ اس بہتری سے قریبی کنوؤں اور بوروں میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے جس سے مقامی دیہاتوں اور کسانوں کو بہتر آبپاشی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک عوامی تقریب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی امریلی، گجرات میں تقریباً 4,900 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں سے ریاست کے امریلی، جام نگر، موربی، دیو بھومی دوارکا، جوناگڑھ، پوربندر، کچھ اور بوٹاڈ اضلاع کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم 2,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں این ایچ 151، این ایچ 151اے اور این ایچ 51 اور جوناگڑھ بائی پاس کے مختلف حصوں کی چار لیننگ شامل ہے۔ جام نگر ضلع کے دھرول بائی پاس سے موربی ضلع کے امران تک بقیہ حصے کے چار لین کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم تقریباً 1,100 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بھوج-نالیہ ریل گیج کنورژن پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس وسیع منصوبے میں 24 بڑے پل، 254 چھوٹے پل، 3 روڈ اوور برجز اور 30 ​​روڈ انڈر برجز شامل ہیں اور یہ ضلع کچھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم امریلی ضلع سے محکمہ واٹر سپلائی کے 700 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں نودا تا چاوند بلک پائپ لائن شامل ہے جو 36 شہروں اور بوٹاڈ، امریلی، جوناگڑھ، راجکوٹ اور پوربندر اضلاع کے 1,298 دیہاتوں کے تقریباً 67 لاکھ مستفیدین کو اضافی 28 کروڑ لیٹر پانی فراہم کرے گی۔ بھاو نگر ضلع میں پاسوی گروپ اگمنٹیشن واٹر سپلائی اسکیم فیز 2 کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا جس سے بھاو نگر ضلع کے مہووا، تالاجا اور پالیتانہ تعلقہ کے 95 گاؤں مستفید ہوں گے۔

وزیر اعظم سیاحت سے متعلق ترقیاتی اقدامات کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے جس میں  منجملہ دیگر کے پوربندر ضلع کے موکر ساگر میں کرلی ریچارج ریزروائر کو ایک عالمی معیار کے پائیدار ماحولیاتی سیاحت کے مقام میں تبدیل کرنا شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Meerut Mass Murder: یوپی کے میرٹھ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل، بیڈ کے باکس میں ملی لاشیں

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…

1 hour ago

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

2 hours ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

2 hours ago

PM Modi-Emmanuel Macron Meeting: اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں پی ایم مودی،دہلی انتخابات کے بعد تاریخ ہوسکتی ہے طے

فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…

3 hours ago

Maulana Mahmood Madani on CM Yogi Adityanath: وقف املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر مولانا محمود مدنی کا پلٹ وار

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…

3 hours ago