سیاست

Pakistan Terror Attack: پاکستان میں 48 گھنٹوں میں ہوئے 57 حملے، بی ایل اے-ٹی ٹی پی کا 100 سے زائد افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پاکستان میں حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ باغیوں کے مسلسل حملوں نے سکیورٹی کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں ملک بھر میں 57 حملے ہوئے ہیں، جن میں بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ شامل نہیں ہے۔ ان میں سے زیادہ تر حملے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے کیے ہیں۔

باغیوں نے سنائپر شاٹس، گرینیڈ حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں سے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں اب تک 16 افراد ہلاک، جب کہ 46 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی بی ایل اے کے دعوے کے مطابق یہ تعداد 100 سے زائد بتائی جاتی ہے۔

فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا

پاکستان کے شہر کوئٹہ سے تفتان جانے والے فوجی قافلے پر اتوار کو باغیوں نے حملہ کیا۔ اس حملے میں سات فوجی ہلاک جب کہ 21 زخمی ہوئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 90 پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں۔ بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے اپنی کارروائی قرار دیا۔ یہ حملہ کوئٹہ سے 150 کلومیٹر دور نوشکی میں ہوا۔ واقعے کے بعد پاکستانی فوج نے علاقے میں ہیلی کاپٹر اور ڈرون تعینات کر دیے ہیں۔

9 فوجی زخمی ہوئے

فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایک اور دہشت گردانہ حملہ سامنے آیا ہے۔ یہ حملہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع گڑیگال بارڈر پوسٹ پر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں فرنٹیئر کور باجوڑ سکاؤٹس کے 9 جوان زخمی ہوئے ہیں۔

 ٹرین ہائی جیک کر لی گئی تھی

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 14 مارچ کو بی ایل اے نے ایک ٹرین کو ہائی جیک کیا تھا۔ پاکستانی فوج اور بلوچ باغیوں کے درمیان گھنٹوں تک شدید فائرنگ جاری رہی تھی۔ اس حملے کے حوالے سے پاکستان اور بلوچ باغیوں کی جانب سے مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔ پاکستانی فوج کے مطابق اس حملے میں 31 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 18 فوجی بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں مسلسل دہشت گردی کے ان حملوں کی وجہ سے ملک کو معاشی سطح پر بھی شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

3 minutes ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

32 minutes ago