مغل حکمراں اورنگ زیب کو لے کر مہاراشٹر میں شروع ہونے والا تنازعہ بدستور جاری ہے۔ وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج 17 مارچ کو ایک مظاہرہ بھی ہونے جا رہا ہے۔ اب کانگریس ایم ایل اے وجے وڈیٹیوار نے اس پورے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں بچا ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ مہاراشٹر کے لوگ سکون سے رہیں۔
وجے ودیٹیوار نے مزید کہا، “وی ایچ پی اور بجرنگ دل ریاست کی ترقی کی رفتار کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اورنگ زیب یہاں 27 سال تک رہے اور وہ ریاست کے لیے کچھ نہیں کر سکے۔ اب ان کے مقبرے کو ہٹانے کے بعد انہیں کیا ملے گا؟”
وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا آج پوری ریاست میں احتجاج
آپ کو بتا دیں کہ وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج پوری ریاست میں تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے دھمکی دی ہے کہ اگر مقبرےکو ہٹانے میں کوئی تاخیر ہوئی تو وہ ‘کار سیوا’ کریں گے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقبرےکے قریب اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔
اورنگزیب کے مقبرے کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی
دوسری جانب چھترپتی سمبھاجی نگر میں اورنگ زیب کے مقبرے کے ارد گرد سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔مقبرے کو توڑنے کی دھمکیوں کے پیش نظر ضلعی پولیس حکام نے ہفتے کے روز مقبرے کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران ایس آر پی کی ایک کھیپ کو تعینات کیا گیا تھا، جب کہ مقامی پولیس سیکورٹی پہلے سے موجود ہے۔
مقبرےکی حفاظت کے لیے انسپکٹر سطح کے دو سینئر افسران 24 گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مقبرے کی طرف جانے والی سڑک پر دو مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور دو فکس پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ مقبرے پر آنے والے ہر شخص کو چیک کیا جا رہا ہے اور پھر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ یہ قدم سیکورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…
آئی آئی ٹی کانپور میں 29 اکتوبر سے یکم نومبر تک سالانہ ثقافتی میلہ ’انتراگنی…
بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…
مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…
FRRO کی جانب سے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس ملنے کے بعد معاملہ…
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (SIR) سے متعلق تینوں…