مرکزی حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر اپوزیشن کی مخالفت ختم نہیں ہو رہی ہے۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے بجٹ کے خلاف نعرے لگائے۔
بجٹ میں یوپی کا نام تک نہیں لیا گیا: رام گوپال یادو
سماج وادی پارٹی کے ایم پی رام گوپال یادو نے کہا، “اتر پردیش کو کچھ دینے کی بات تو چھوڑیں، (بجٹ میں) اس کا ذکر تک نہیں تھا۔ حکومت بچانے کے لیے وہ کچھ ریاستوں کو پیسے دے رہے ہیں اور دوسروں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔”
بی جے پی حکومت کو بچانے پر توجہ دیں- رندیپ سنگھ سرجے والا
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے، “یہ کرسی بچاؤبجٹ’، ‘حکومت بچاؤ بجٹ ، ‘بدلہ لوبجٹ’ ہے۔ اس بجٹ سے ملک کے 90 فیصد سے زیادہ لوگ الگ تھلک ہوگئےہیں۔ مودی حکومت کی توجہ صرف بی جے پی حکومت کو بچانے پر ہے۔
اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کو نظر انداز کیا گیا – پرینکا چترویدی
انڈیا الائنس ایم پیز کے احتجاج کے بارے میں شیو سینا (یو بی ٹی) ایم پی پرینکا چترویدی نے کہا، “یہ احتجاج بجٹ میں امتیازی سلوک کے خلاف ہے۔ تمام اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ہم نے کل بجٹ میں ‘اینٹی پی ایم مہاراشٹر پلان’ دیکھا۔ “مہاراشٹر سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی ریاست ہے، پھر بھی ہمیں بدلے میں ہمارا حصہ نہیں ملتا۔”
بھارت ایکسپریس
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…