Lok Sabha Election 2024: جنتا دل (یونائیٹڈ) کے صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے I.N.D.I.A اتحاد کا کنوینر بننے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے حوالے سے اب مختلف سیاسی جماعتوں کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ نے کہا کہ نتیش کمار کی آج کی حالت کو دیکھتے ہوئے وہ جسمانی اور ذہنی طور پر کوئی ذمہ داری کیسے نبھا سکتے ہیں۔ یہ بہار ہے جو سب کچھ برداشت کر رہا ہے۔ آر سی پی سنگھ نے کہا کہ نتیش کمار اب اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ کوئی بھی اہم ذمہ داری نبھا سکیں۔
‘آر سی پی سنگھ نے I.N.D.I.A اتحاد کو نشانہ بنایا’
سابق مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ نے I.N.D.I.A اتحاد کے بارے میں کہا کہ یہاں نہ تو تال ہے اور نہ ہی ہم آہنگی، ان کے درمیان کبھی ہم آہنگی نہیں ہوگی۔تال میل کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی سوچ، آپ کے نظریے اور آپ کے پروگرام میں یکسانیت اور سمجھ بوجھ ہو، لیکن ایسا کیسے ہوگا، مختلف ایجنڈے، مختلف سوچ۔ کسی کو اپنےخاندان کو آگے بڑھانا ہے۔ اورکچھ اپنے خاندان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ جو کرپشن میںشامل ہیں اس کو بچانا ہے۔ تو کیسے لوگ ایک جگہ آ سکتے ہیں۔
’نتیش کمار ہم آہنگی قائم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں‘
نتیش کمار کے کوآرڈینیٹر بننے سے انکار پر آر سی پی سنگھ نے مزید کہا کہ کوآرڈینیٹر کا کام تمام پارٹیوں میں ہم آہنگی قائم کرنا ہے۔ اس لیے نتیش کمار لوگوں میں ہم آہنگی قائم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ جب انہیں مائیک دیا جاتا ہے تو وہ کچھ بھی بول سکتے ہیں ۔ یہ ان کو بھی پتہ نہیں ہے کہ کیا بول دیں ۔ جسمانی طور پر قابل اور ذہنی طور پر چوکس نہیں ہیں تو آپ کسی بھی عہدے کے ساتھ انصاف کر سکتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: کئی پابندیوں اور 3000 مسافروں کے ساتھ آج منی پور سے بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع کریں گے راہل گاندھی
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہفتہ کو I.N.D.I.A اتحاد کی ورچوئل میٹنگ ہوئی تھی۔ جس میں نتیش کمار نے I.N.D.I.A اتحاد کا کوآرڈینیٹر بننے سے انکار کر دیا۔ ان کی طرف سے صاف کہہ دیا گیا کہ انہیں کسی عہدے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…