ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ وہ اپنا ہر لمحہ ملک کے لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ۔ حال ہی میں پی ایم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے گھر ایک ننھا اور معصوم مہمان آیا ہے۔
یہ مہمان کوئی انسان نہیں بلکہ ایک معصوم بچھڑا ہے۔ پی ایم مودی نے یہ جانکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے ذریعے دی۔ پی ایم مودی کی جانب سے شیئر کی گئی 42 سیکنڈ کی ویڈیو میں، ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے والے نئے مہمان کو کھیلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کو پی ایم کو اپنی گود میں لے کر پیار کرتے اور گلے لگاتے بھی دیکھا گیا۔
پوسٹ میں مزید لکھا کہ “وزیراعظم کی رہائش گاہ پر پیاری گؤماتا نے ایک بچھڑے کو جنم دیا ہے، جس کے ماتھے پر جوتی کی علامت ہے، اس لیے میں نے اس کا نام ‘دیپ جیوتی’ رکھا ہے۔”آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پی ایم کیسے اس کے ساتھ کھیلتے نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا نے کی تعریف
جیسے ہی وزیراعظم نریندر مودی کی جانوروں سے محبت کی ایک ایک نئی ویڈیو سامنے آئی، لوگوں نے اسے شیئر کرنا شروع کردیا۔ کچھ ہی دیر میں وزیر اعظم کے بچھڑے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے لگیں جس کے بعد سوشل میڈیا یوزرنے بھی اس پر ردعمل دینا شروع کر دیا۔
کلدیپ نہرا نامی یوزڑ نے لکھا، “اب تک کی سب سے خوبصورت ویڈیو، ایک بہت ہی شاندار اور دل موہ لینے والا منظر۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر گؤماتا سے پیدا ہونے والی ‘دیپ جیوتی’ نو وتسا کا استقبال کرتے ہوئے، آپ ایک بار پھر ہندوستانی ثقافت اور روایت کی کی گہرائی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ یہ قدم ہمارے ثقافتی ورثے کو بچانے کی ایک اہم کوشش ہے، وزیر اعظم نریندر مودی۔
آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل مکر سنکرانتی کے موقع پر پی ایم مودی کو اپنی رہائش گاہ میں گؤ کی خدمت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کی مور کے ساتھ تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے۔ اس تصویر میں وہ مور کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا رہے تھے۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…