قومی

Waqf Act Amendment Bill 2024: وقف بل کے خلاف پپویادو نکالیں گے آئینی حقوق مارچ، بہار کے ارریہ سے ہوگا آگاز

بہارکے پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپویادو نے جمعہ کووقف بورڈ ترمیمی بل کے خلاف یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقف بورڈ بل کے خلاف ہیں اوراس سے متعلق وہ بہارمیں وقف ترمیمی آئینی حقوق یاترا نکالیں گے۔ اس یاترا کی شروعات 29 ستمبرسے ارریا سے ہوگی۔ وہیں، آئینی حقوق یاترا کا اختتام پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہوگا۔

کانگریس لیڈر پپویادونے کہا کہ وقف آئینی حقوق یاترا 29 ستمبرسے نکلے گی۔ اس کے آئندہ روز30 ستمبرکو یہ یاترا کشن گنج پہنچے گی۔ ساتھ ہی 31 ستمبرکویہ یاترا کٹیہار، کوسی اورسیمانچل ہوتے ہوئے پٹنہ کے گاندھی میدان پہنچے گی۔ پپویادوکا کہنا ہے کہ ہرمذہب کو اپنی خیراتی (وقف) جائیدادوں کا انتظام آئینی حق ہے۔

پپو یادونے سوشل میڈیا پرشیئرکی جانکاری

پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپویادو نے وقف آئینی حقوق یاترا سے متعلق اپنے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پربھی جانکاری شیئرکی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہرمذہب کواپنی خیراتی (وقف) جائیدادوں کا انتظام کرنے کا قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقلیت سماج اورشہری حقوق کے تئیں بیدارلوگوں کے ساتھ مل کریاترا پرنکلیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ وقف آئینی حقوق یاترا کا مقصد لوگوں کی رائے کے مطابق جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی یا مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) میں شامل اراکین پارلیمنٹ کو محتاط کرنا ہوگا۔ وہیں، پورنیہ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں وقف بورڈ قانون کی مخالفت میں کیوآرکوڈ مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ مسجد، مدرسہ سے لے کرگلی محلے میں کیوآرکوڈ چسپاں کیا گیا ہے اورلوگوں سے اعتراض درج کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

وقف بورڈ ترمیمی بل قانون کا معاملہ لوک سبھا میں پیش ہونے کے بعد مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلاگیا ہے۔ جے پی سی اب اس میں ترمیم سے متعلق عام لوگوں اورغیرسرکاری تنظیموں کے مشورے مانگ رہی ہے۔ وہیں، مسلم تنظیم کیوآرکوڈ کے ذریعہ اپنے اعتراض درج کرا رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف بی جے پی اپنے اراکین پارلیمنٹ کولوگوں کوبل کے فوائد بتانے کے لئے مہم چلا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

40 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago