سیاست

Lok Sabha Elections Result 2024: کل دہلی میں این ڈی اے لیڈروں کی ایک بڑی میٹنگ ہو سکتی ہے: ذرائع

لوک سبھا انتخابات کے اب تک کے رجحانات کے مطابق این ڈی اے تقریباً 300 سیٹوں پر آگے ہے اور انڈین الائنس 230 سیٹوں پر آگے ہے۔ ملک بھر میں جاری ووٹوں کی گنتی کے درمیان کانگریس کے مختلف لیڈروں کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کل دہلی میں این ڈی اے لیڈروں کی ایک بڑی میٹنگ ہو سکتی ہے۔ یہ اطلاع ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

جانکاری کے مطابق کل دہلی میں این ڈی اے لیڈروں کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ نتیش کمار، چندرابابو نائیڈو سمیت کئی بڑے لیڈراس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں بی جے پی لیڈر امت شاہ بھی موجود رہیں گے۔

بدھ کو دہلی میں ہونے والی این ڈی اے کی میٹنگ میں قائدین مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے۔ کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے بھی بات چیت ممکن ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر این ڈی اے کے حمایت یافتہ ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ اور پارٹی امیدوار جیتن رام مانجھی کو مبارکباد دی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ ‘انڈیا’ اتحاد کی بدھ کو دہلی میں ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹوں کی جاری گنتی اور اب تک موصول ہونے والے رجحانات کو ذہن میں رکھتے ہوئےشرد پوار نے کہا، “مجھے یقین نہیں ہے کہ ‘انڈیا’ مخلوط حکومت بنا پائے گا یا نہیں۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملہ، CCTV میں 105 واقعات ریکارڈ، SIT دو دن میں داخل کرے گی پہلی چارج شیٹ

ایودھیا رام مندر میں چڑھاوا کی مبینہ چوری کی تحقیقات میں بڑا انکشاف، سالیسٹر جنرل…

14 minutes ago

Priyanka Chaturvedi Parents PM Modi Meet: شیوسینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی کے والد سے ملے پی ایم مودی، برج خطے پر لکھی کتاب خود وصول کی

پرینکا چترویدی نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا اپنا ذاتی وعدہ پورا، والدین…

36 minutes ago

Indore Pandharinath Road Collapse: یہ اندور ہے! ’صاف ستھرے شہر‘ میں اچانک دھنس گئی سڑک، بن گیا8 سے 9 فٹ گہرا گڑھا

پنڈھری ناتھ علاقے میں بدریناتھ مندر اور تھانے کے سامنے پیش آیا واقعہ، کوئی جانی…

48 minutes ago

IPL 2027: آئی پی ایل 2027 سے قبل 5 بار کی چیمپئن ٹیم کا بڑا فیصلہ، ظہیر خان بنے چنئی سپر کنگز کے نئے ہیڈ کوچ

چنئی سپر کنگز کی جانب سے جاری بیان میں ظہیر خان نے کہا، ’’آئی پی…

1 hour ago