مکیش سہنی نے گورا بورام سیٹ پر بھائی سنتوش سہنی کو بٹھاکر آرجے ڈی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ ایسے میں سیاسی پارٹیاں انتخابی میدان فتح کرنے کے لیے اپنی اپنی حکمتِ عملی کے مطابق پروگرام تشکیل دے رہی ہیں۔ امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے اوراسٹار پرچارک کی فہرست تیار کی جا رہی ہے۔اسی دوران عظیم اتحاد میں شاید سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔ اس بات کا اشارہ وکاس شیل انسان پارٹی (VIP) کے سربراہ مکیش سہنی کے اس بیان سے ملتا ہے، جس میں انہوں نے عظیم اتحاد سے ناراضگی کی بات قبول کی ہے۔ دہلی روانہ ہونے سے قبل انہوں نے اتوار کو پٹنہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اتحاد تھوڑا سا غیر صحت مند ہے، کیونکہ سارے ڈاکٹر دہلی میں موجود ہیں، اس لیے وہ وہیں جا رہے ہیں۔ دہلی میں ہی صحیح علاج ہوگا۔ وہ صحیح علاج کرا کر ہی واپس لوٹیں گے۔حالانکہ اس سے پہلے وی آئی پی کے صدر مکیش سہنی نے کہا تھا کہ عظیم اتحاد میں سب کچھ ٹھیک ہے اور تمام اتحادی پارٹیاں بہار کی ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کریں گی۔ انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے نظریات کی بنیاد پر بہار کو ترقی یافتہ بنانے کا عزم دہرایا۔
عظیم اتحاد کے پاس کوئی دوسرا متبادل نہیں
مکیش سہنی نے کہا کہ اتحاد کی تمام پارٹیوں کو عوام کی آواز سننی ہوگی اور اس کے لیے سب کو قربانی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ عظیم اتحاد کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سب لالو پرساد یادو کی فکرو نظریہ کو ماننے والے ہیں۔ وی آئی پی، کانگریس، راجد اور دیگر اتحادی پارٹیاں متحد ہوکر ایک ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کریں گی۔ ہم اٹوٹ ہیں اور مضبوطی کے ساتھ بہار میں حکومت بنائیں گے۔ اتحاد بہار میں مضبوط حالت میں انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کر رہا ہے۔ تمام اتحادی جماعتوں کو عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ بہار کی عوام اب اس اتحاد سے ترقی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والی حکومت کی امید کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں ایک چھکا لگاتے ہی ابھیشیک شرما نے…
کانگریس لیڈر نے صدر دروپدی مرمو سے دشیانت گوتم کی تقرری پر دوبارہ غور کرنے…