علاقائی

Sardar 150 Unity March:  وزیراعلیٰ یوگی نے کہا،31 اکتوبر سے 26 نومبر تک ’سردار 150 یونٹی مارچ‘  کا  کیا جائے گاانعقاد

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا  کہ بھارت رتن، مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پوری ریاست میں 31 اکتوبر کو ’رن فار یونٹی‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مل کر اسے شاندار اور یادگار بنائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی 31 اکتوبر سے 26 نومبر تک ’سر دار 150 یونٹی مارچ‘  کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس مارچ میں ہر ضلع کے کھلاڑی، فنکار اور پانچ پانچ نوجوان حصہ لیں گے۔ تمام نوجوان مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جائے پیدائش سے لے کر کیوڑیا، گجرات تک 150 کلومیٹر کی مسافت میں شامل ہوں گے۔ انہیں چار مرکزی مقامات سے ہوتے ہوئے سردار صاحب کی پوتر جائے پیدائش تک بس کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ اس کے بعد سب یہاں سے 150 کلومیٹر پیدل سفر میں حصہ لیں گے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کی پریس کانفرنس

یہ قومی پیدل مارچ سردار صاحب کی جائے پیدائش کرمسد سے اسٹیچیو آف یونٹی، کیوڑیا تک گجرات میں منعقد ہوگا۔ یہ ایک قومی مارچ ہوگا جس میں ہزاروں نوجوان حصہ لیں گے۔ تمام نوجوان مختلف عوامی بیداری مہمات کو آگے بڑھائیں گے۔ یہ معلومات اتوار کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو دی۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے بتایا کہ ہر لوک سبھا حلقے میں تین روزہ 8 سے 10 کلومیٹر کا پیدل مارچ نکالاجائے گا، جو تمام اسمبلی حلقوں سے گزرے گا۔ مارچ سے پہلے مقامی سطح پر عوام میں بیداری بڑھانے کے لیے کئی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ان میں ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں سردار صاحب کے کردار پر مضامین، مباحثے، سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی پر سیمینار، نُکّڑ تھیٹر شامل ہوں گے۔

’’نشہ مکت بھارت‘‘ حلف برداری پروگرام

 اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے ’’نشہ مکت بھارت حلف برداری پروگرام‘‘، مختلف شعبوں میں ’’ووکَل فار لوکل‘‘ اور ’’لوکل فار گلوبل‘‘ مہمات کا انعقاد ہوگا۔ یوگا اور صحت سے متعلق کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ پورے صوبے میں خصوصی صفائی مہم چلائی جائے گی۔ مارچ کے دوران مقامی کمیٹیوں، مختلف سماجی و ثقافتی اداروں کی جانب سے سردار صاحب کی مورتی پر پھول چڑھانے اور عقیدت کا مظاہرہ کرنے کے پروگرام ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے بتایا کہ ’’اکھنڈ بھارت‘‘ سے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کی تعمیر کے عزم کو تقویت دیتے ہوئے سردار ولبھ بھائی پٹیل اور قومی یکجہتی سے متعلق ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے۔ تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔  وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پورا ملک 2014 سے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کو ’’راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ کے طور پر مناتا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی 2014 سے ’’رن فار یونٹی‘‘  کا اہتمام کرتی آرہی ہے۔ بھارت رتن، مرد آہن دار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر پورے ملک اور صوبے میں 31 اکتوبر کو ’’رن فار یونٹی‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

JAISHANKAR SLAMS PAKISTAN AT UN: ’ایک دہشت گرد ملک مجھ سے یہ سوال پوچھ رہا ہے…‘ UNGA میں ایس جے شنکر کا پاکستان پر دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…

10 minutes ago

Sikkim Rimbi Landslide: سکّم میں بارش کا قہر، ملبے کی زد میں گھر اور سڑکیں، 32 مکانات اب بھی خطرے میں

گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…

12 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar Dispute: انتخابی کمیشن کے وہ 2 افسر جنہوں نے فیصلوں پر اٹھائے سوال، جانیے سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کی پوری پروفائل

انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…

59 minutes ago