سیاست

PM Modi SCO Summit China: تیانجن میں رقم ہوگا سیاست کا نیا باب، SCO کے اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئےمودی، پوتن اور جن پنگ

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے پلیٹ فارم پر بھارتی پی ایم  نریندر مودی، چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آئے۔ اس دوران تینوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور مسکراتے ہوئے ملاقات کی۔

چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے پی ایم مودی چین کے دورے پر ہیں۔ اتوار کو پی ایم مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی، جس میں تجارت سے لے کر دہشت گردی تک کے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

آج پیر کے روز ایک بار پھر SCO کے رہنماؤں کا اجتماع ہوگا۔ دو دنوں پر محیط اس اجلاس کا آج آخری دن بھی ہے۔ پی ایم مودی بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے، جس کے بعد وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔

بھارتی خارجہ سیکریٹری وکرم مسری کے مطابق آج پی ایم مودی SCO اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ بھارت کے تعاون سے متعلق اپنے خیالات دنیا بھر سے آئے ہوئے رہنماؤں کے سامنے رکھیں گے۔ اس کے بعد پی ایم مودی، پوتن سے ملاقات کریں گے اور پھر بھارت واپسی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

کیوں اہم ہے یہ SCO اجلاس؟

7 سال بعد پی ایم مودی کا چین کا دورہ

2020 میں گلوان وادی میں چین اور بھارت کے درمیان جھڑپ کے بعد یہ پی ایم مودی کا پہلا چین دورہ ہے، جس کی وجہ سے پوری دنیا کی نظریں اس اجلاس پر مرکوز ہیں۔ اس دورے کے دوران پی ایم مودی، چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ کی بلند ٹیرف پالیسی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت میں دنیا کے تقریباً تمام ممالک پر بلند ٹیرف لگا دیے تھے، جن میں بھارت پر 50% اور چین پر 30% ٹیرف شامل ہیں۔ اسی تناظر میں یہ میٹنگ اور بھی اہم بن گئی ہے۔ SCO اجلاس میں شامل ممالک امریکہ کے دباؤ کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ البتہ اس کا اصل اثر اجلاس کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

چین کی امریکہ کو چیلنج

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اس اجلاس کے ذریعے چینی صدر امریکہ کو چیلنج دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ چین کو امریکی قیادت کے عالمی نظام کے متبادل کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ چین مغرب کو دکھانا چاہتا ہے کہ وہ روس اور بھارت جیسے ممالک کے ساتھ مل کر ایک طاقتور اتحاد قائم کر سکتا ہے۔

بھارت اور چین کے تعلقات میں بہتری

اس اجلاس میں نہ صرف SCO کے رکن ممالک بلکہ مبصر اور شراکت دار ممالک بھی شامل ہو رہے ہیں۔ اس میں پاکستان بھی شریک ہوگا۔ بھارت کی کوشش ہوگی کہ دہشت گردی جیسے موضوع پر حمایت حاصل کی جائے۔ واضح رہے کہ SCO کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ اس میں پہلگام حملے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

گلوان واقعے کے بعد بھارت اور چین کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ سرحد پر کشیدگی میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ براہِ راست پروازیں شروع ہو چکی ہیں، جس کا اثر کیلاش مانسروور یاترا پر بھی پڑا ہے۔ چین نے گلوان کے بعد کیلاش مانسروور یاترا کو بند کر دیا تھا، جسے اس سال پہلی بار دوبارہ کھولا گیا ہے۔

تعلقات بہتر مگر تنازعات باقی

پی ایم  مودی کے چین کے دورے سے قبل ہی بھارت اور چین کے تعلقات میں نرمی کے آثار ظاہر ہونے لگے تھے۔ چند روز قبل ہی چین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر آئے تھے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سرحد اور تجارت جیسے اہم مسائل پر بھارت اور چین کے درمیان کچھ حد تک اتفاق رائے ہو سکی ہے۔

البتہ سرحدی تنازع اور ڈیم کے معاملات پر کشیدگی اب بھی باقی ہے۔ اقتصادی دباؤ اور عالمی حالات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ رابطے بحال ہو رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

3 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

3 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

4 hours ago