قومی

LPG Price Cut: خوشخبری، ایک بار پھر ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی، جانئے آ پ کے شہر میں کتنے میں مل رہا ہے سلنڈر

عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کی گئی ہے،اس بار قیمتوں میں 51 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یہ تبدیلی کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ کمی صرف 19 کلوگرام کے کمرشل گیس سلنڈروں میں کی گئی ہے۔اس تبدیلی کے بعد دہلی میں 19 کلوگرام والے کمرشل گیس سلنڈر کی ریٹیل قیمت 1580 روپے ہو جائے گی۔ فی الحال دہلی میں کمرشل سلنڈر کی قیمت 1631.50 روپے ہے۔ نئی قیمتیں کل یعنی 1 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
جہاں ایک طرف کمرشل گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے، وہیں 14 کلوگرام والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بدستور برقرار ہیں اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آخری بار کب تبدیلی ہوئی تھی؟

14 کلو والے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں آخری مرتبہ 8 اپریل 2025 کو تبدیلی کی گئی تھی۔ اُس کے بعد سے لے کر اب تک قیمتیں جوں کی توں قائم ہیں۔

عوام کی امیدیں 

کمرشل سلنڈروں کی قیمتوں میں تو کمی کی جا رہی ہے، مگر گھریلو یوزر اب بھی قیمتوں میں ریلیف کے منتظر ہیں۔ حکومت کی جانب سے فی الحال گھریلو سلنڈروں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے، اور نہ ہی آئندہ کے لیے کوئی سرکاری اعلان سامنے آیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں کا جائزہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو کیا جاتا ہے

آئل کمپنیوں کی جانب سے ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کے بعد نئے نرخ جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ نئی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں کریڈ آئل کی بین الاقوامی قیمتوں، انڈین کرنسی (روپے) کی قدر اور دیگر بازار کی صورت حال کے مطابق مقرر کی جاتی ہیں اور فوراً پہلی تاریخ سے نافذ العمل ہو جاتی ہیں۔

19 کلوگرام والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا اثر

19 کلوگرام والے ایل پی جی سلنڈر کی حالیہ قیمتوں میں کمی خاص طور پر ہوٹلز، ریسٹورنٹس، ڈھابوں اور دیگر تجارتی اداروں کے لیے بڑی راحت کا باعث ہے، کیونکہ یہ ادارے عام طور پر کمرشل گیس سلنڈر استعمال کرتے ہیں۔

مسلسل کم کی جا رہی ہیں قیمتیں

اگر صرف مارچ کے مہینے کو چھوڑ دیں تو 1 جنوری 2025 سے 19 کلوگرام والے کمرشل گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔1 جنوری 2025 کو 14.50 روپے کی کمی کی گئی تھی۔اس کے بعد فروری 2025 میں 7 روپے کی کمی ہوئی۔لیکن 1 مارچ 2025 کو قیمتوں میں 6 روپے کا معمولی اضافہ کیا گیا۔1 اپریل 2025 کو بڑی کٹوتی کرتے ہوئے 19 کلوگرام والے سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کی کمی کی گئی۔اس کے بعد 1 مئی کو 14 روپے اور 1 جون کو 24 روپے کم کیے گئے۔

کٹوتی کے بعد آج سے نئے ریٹ

آئی او سی ایل کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کیے گئے نئے ریٹس کے مطابق:نئی دہلی میں 19 کلوگرام کا کمرشل گیس سلنڈر 1631.50 روپے سے کم ہو کر 1580 روپے کا ہو گیا ہے۔کلکتہ میں یہ سلنڈر پہلے 1734.50 روپے کا تھا، اب 1684 روپے میں دستیاب ہے۔ممبئی میں قیمت 1582.50 روپے سے کم ہو کر 1531.50 روپے رہ گئی ہے۔

چنئی میں ایک سلنڈر کی قیمت 1789 روپے سے کم ہو کر 1738 روپے کر دی گئی ہے۔

مزید کٹوتیاں:

1 جولائی 2025 کو 19 کلوگرام والے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 58.50 روپے کی بڑی کمی کی گئی تھی۔اس کے بعد 1 اگست 2025 کو 33.50 روپے کی مزید کٹوتی ہوئی۔اور اب ایک بار پھر قیمتیں کم کر دی گئی ہیں۔صرف کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلییہ واضح رہے کہ یہ قیمتیں صرف کمرشل (19 کلوگرام) گیس سلنڈروں کے لیے ہیں۔ گھریلو استعمال کے ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Anant Singh 9 Murder Statement: اننت سنگھ کا دعویٰ، ’نتیش کمار کے لیے 9 قتل کروائے‘، باہوبلی رکن اسمبلی نے اور کیا کچھ کہا؟

بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…

18 minutes ago

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس نے مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

1 hour ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

2 hours ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

4 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

4 hours ago