سیاست

GST Reforms 2025: مودی حکومت کا بڑا تحفہ، روزمرہ کی چیزیں ہوں گی اور سستی

نئی دہلی: عوام کے لیے ایک بڑی راحت کی خبر آئی ہے۔ پی ایم نریندر مودی نے جی ایس ٹی (مال و خدمات ٹیکس) کی شرحوں میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے تقریباً تمام ضروری اشیاء اور خدمات پر ٹیکس میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

پہلے جی ایس ٹی کے چار سلیب (5فیصد، 12فیصد، 18فیصد، اور 28فیصد) ہوا کرتے تھے، لیکن اب صرف دو اہم سلیب رہیں گے: 5 فیصد اور 18 فیصد۔ یعنی 12 فیصد اور 28 فیصد والے سلیب ختم کر دیے گئے ہیں۔

کن چیزوں پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

پان مسالا، سگریٹ، تمباکو اور لگژری اشیاء (مثلاً مہنگی کاریں، مشروبات) پر اب 40 فیصد “سن ٹیکس” (گناہ ٹیکس) لگایا جائے گا۔

روزمرہ کے استعمال کی اشیاء جیسے کھانے پینے کا سامان، دواسازی، گھریلو آلات، بائیک، ٹریکٹر اور زرعی مشینری پر اب کم شرح میں ٹیکس لگے گا۔

انشورنس پر بھی ریلیف

ہیلتھ اور لائف انشورنس پر جی ایس ٹی مکمل ختم کر دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب لوگوں کو انشورنس پریمیم پر ٹیکس نہیں دینا پڑے گا، اور پریمیم بھی سستا ہو جائے گا۔

نئے قوانین کب سے لاگو ہوں گے؟

یہ نئے جی ایس ٹی ریٹ 22 ستمبر 2025 سے لاگو ہوں گے، جو کہ نوراتری کے پہلے دن ہے۔
وزیر اعظم مودی نے اس کو “عام آدمی کے لیے دیوالی بونس” قرار دیا اور کہا:

“اب جی ایس ٹی واقعی Good and Simple Tax (اچھا اور سادہ ٹیکس) بن گیا ہے۔”

کانگریس کے دور سے موازنہ

پی ایم مودی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور میں عوام بھاری ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوتی تھی:

صابن، ٹوتھ پیسٹ، ہیئر آئل پر 27فیصد ٹیکس تھا، اب صرف 5فیصد ہو گیا ہے۔

سلائی مشین پر 16فیصد، اب 5فیصد۔

سیمنٹ پر 29فیصد، اب 18فیصد۔

بوتل بند پانی پر 18فیصد، اب صرف 5فیصد۔

عوام اور کاروباریوں کو فائدہ

ماہرین کے مطابق، اس اصلاح سے:

عام آدمی کی جیب پر دباؤ کم ہوگا

چھوٹے تاجروں اور کاروباریوں کو فائدہ ہوگا

اشیاء سستی ہونے سے مانگ میں اضافہ ہوگا

مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تقویت ملے گی

روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

اس کے ساتھ ہی، جی ایس ٹی جمع کرانے اور ریفنڈ کی کارروائی بھی آسان بنا دی گئی ہے، جس سے کاروباری طبقے کو سہولت ملے گی۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ ‘‘نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی ریفارمز’’  بھارت کی معیشت کی ترقی کی رفتار کو بڑھائیں گے — اور اس کا سیاسی فائدہ بھی ممکنہ طور پر مودی حکومت کو ملے گا۔

بھارت ایکسپریس ارد و

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

1 hour ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

1 hour ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

3 hours ago