قومی

BJP’s two-day workshop: پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی کی دو روزہ ورکشاپ جاری، آخری قطار میں بیٹھے دکھے وزیراعظم مودی

بی جے پی کی طرف سے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کا مقصد پہلی بار منتخب ہونے والے ممبران پارلیمنٹ کو نائب صدر کے انتخاب سے قبل ووٹنگ کے عمل کے لیے تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس ورکشاپ میں جی ایس ٹی اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی کو ممبران کی طرف سے اعزاز بھی دیا جا سکتا ہے۔ ورکشاپ کا پہلا دن اتوار کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں شروع ہوا اور اس موقع پر وزیراعظم مودی ہال میں سب سے آخری قطار میں عام کارکنوں کی طرح بیٹھ کر خطاب سنتے دکھائی دیے۔

آخری قطار میں وزیراعظم مودی

بی جے پی کی راجیہ سبھا رکن سنگیتا بلونت نے ایکس پر پوسٹ میں ورکشاپ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ آخری قطار میں بیٹھی ورکشاپ میں حصہ لے رہی ہیں، اور ان کے قریب ہی وزیراعظم مودی بھی دیگر ممبران کے ساتھ آخری قطار میں بیٹھے نظر آئے۔ اس ورکشاپ میں وزیر داخلہ امت شاہ، پارٹی صدر جے پی نڈا سمیت تمام مرکزی وزراء اور ممبران شامل ہوں گے۔ تصاویر میں واضح ہے کہ وزیراعظم مودی نے عام ممبران کی طرح سب سے پیچھے بیٹھ کر پروگرام میں بھرپور دلچسپی لی۔

نائب صدر کے انتخاب کا پس منظر

نائب صدر کے انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھاکرشنن اور اپوزیشن کے امیدوار سپریم کورٹ کے سابق جج  بی سدرشن ریڈی کے درمیان براہِ راست مقابلہ ہے۔ ووٹوں کی تعداد کے لحاظ سے این ڈی اے کے امیدوار رادھاکرشنن کی جیت متوقع سمجھی جا رہی ہے۔ انتخابات کے لیے ووٹنگ 9 ستمبر کو ہوگی۔

ورکشاپ میں چار سیشنز

ذرائع کے مطابق ورکشاپ میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کو نئے جی ایس ٹی سلیب کے اعلان کے لیے ممبران کی طرف سے اعزاز دینے کا امکان ہے۔ ورکشاپ میں ممبران کے لیے چار سیشنز شامل ہیں: پہلا سیشن آتم نربھر بھارت، سودیسی بھارت، ایز آف ڈوئنگ اوریوا شکتی اور روزگار پر ہوگا۔ دوسرا سیشن سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال پر ہوگا۔ تیسرا سیشن ممبران کی مستقل کمیٹیوں کے گروپوں پر مباحثہ ہوگا اور چوتھا سیشن ساحلی علاقے، لیفٹ ونگ، دیہی، شہری، پہاڑی اور شمال مشرقی علاقوں کے موضوعات پر مبنی ہوگا۔

دیگر اہم موضوعات

ورکشاپ میں پی ایم سوریہ گھر منصوبہ، ٹی بی فری بھارت، سانسد کھیل، ٹفن بیٹھک اور پارلیمانی علاقوں میں سرگرمیوں کی جدت پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ ورکشاپ کے دوسرے دن پیر کو ممبران کو نائب صدر کے انتخابات سے متعلق تربیت دی جائے گی تاکہ ووٹنگ کے عمل میں مؤثر شرکت کی جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

6 hours ago

TB Mukt Bharat: انڈمان و نکوبار سے ’ٹی بی مکت بھارت‘ مہم کا آغاز، ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما نے افسران و ملازمین کو دلایا عہد

انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…

7 hours ago