کنگنا رناوت بالی وُڈ کی ’کوئین‘ ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار فلمیں کی ہیں اور اپنی اداکاری سے ناظرین کے دلوں پر راج کیا ہے۔ اداکاری کا جوہر دکھانے کے بعد کنگنا ناوت اب سیاست کے میدان میں قدم رکھ چکی ہیں۔ اداکارہ کنگنا ناوت سال 2024 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر ہماچل پردیش کی منڈی سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ کنگنا ناوت کو سیاست میں زیادہ مزہ نہیں آ رہا۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا بیان دیا ،جس نے سب کو حیران کر دیا۔ اب کنگنا ناوت اپنی سرکاری تنخواہ سے بھی ناخوش ہیں۔
کنگنا رناوت سرکاری تنخواہ سے خوش نہیں
ٹائمز ناؤ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کنگنا ناوت نے اپنی سرکاری تنخواہ پر بات کی۔ اداکارہ سے سیاست دان بنی کنگنا نے کہا:
“میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ سیاست ایک بہت مہنگا شوق ہے۔”
جب ان سے “شوق” جیسے لفظ کے استعمال پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا:
“ظاہر ہے اگر آپ ممبر پارلیمنٹ ہیں تو آپ اسے بطور پیشہ نہیں اپنا سکتے، کیونکہ آپ کو نوکری کی ضرورت ہے، بشرطیکہ آپ ایک ایماندار انسان ہوں۔”
کنگنا ناوت نے مزید کہا:”میری سمجھ میں یہ آتا ہے کہ جو بھی تنخواہ آپ کو اپنے کُک اور ڈرائیور وغیرہ کے لیے ملتی ہے، اس میں سے آپ کے پاس اصل میں صرف 50 سے 60 ہزار روپے بچتے ہیں۔ یہی ایک ایم پی کی حیثیت سے آپ کی اصل تنخواہ ہوتی ہے۔”
واضح رہے کہ بھارت میں ایک رکنِ پارلیمنٹ کی تنخواہ تقریباً 1.24 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔
اپنی جیب سے لاکھوں خرچ ہوتے ہیں
کنگنا ناوت نے مزید کہا کہ اگر انہیں اپنے حلقہ انتخاب کے کسی بھی علاقے میں عملے کے ساتھ جانا ہو اور گاڑی میں سفر کرنا ہو، تو
“خرچ لاکھوں میں ہوتا ہے کیونکہ ہر جگہ کم از کم 300-400 کلومیٹر دور ہوتی ہے۔ آپ کو سمجھنا چاہیے کہ یہ ایک بہت مہنگا شوق ہے۔ آپ کو نوکری چاہیے۔ بہت سے ممبرانِ پارلیمنٹ کا اپنا بزنس ہے یا وہ بطور وکیل کام کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا:”جو لوگ مجھ سے پہلے آئے، جیسے جاوید اختر جی، وہ اپنا کام کرتے رہے۔ آپ کو کام کرنا ہوتا ہے۔”
بتا دیں کہ جاوید اختر 2010 سے 2016 تک راجیہ سبھا کے رکن رہے، انہیں اُس وقت کی صدر پرتبھا پاٹل نے فن کے شعبے میں نامزد کیا تھا۔
کنگنا ناوت سیاست کو انجوائے نہیں کر رہیں
اس سے پہلے کنگنا ناوت یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ انہیں سیاست میں مزہ نہیں آ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ان کے پاس ٹوٹی نالیوں اور سڑکوں کی شکایتیں لے کر آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل ورک ان کا بیک گراؤنڈ نہیں ہے۔
کنگنا رناوت کا ورک فرنٹ
کنگنا رناوت کی آخری ریلیز فلم “ایمرجنسی” تھی۔ ان کی آنے والی فلموں میں “تنُو ویڈز منُو 3”, “اِملی” اور “بھارت بھاگیہ ودھاتا” سمیت کئی پراجیکٹس شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…
عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…
AFSPA کے تحت یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا حکم، 5 اضلاع کے 13 پولیس تھانوں…
’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…