سیاست

Mayawati: مایاوتی نے کھوج لی ایس پی کے پی ڈی اے اور چندر شیکھر آزاد کا توڑ! ،جانئے کیا ہے بی ایس پی کا یہ فارمولہ

بہوجن سماج پارٹی کی مایاوتی نے سماج وادی پارٹی اور چندر شیکھر آزاد دونوں کے PDA فارمولے کا توڑ نکال لیا ہے ۔ 2027 کے اسمبلی انتخابات جیتنے کے لیے بی ایس پی سپریمو پرانے فارمولے پر واپس آگئی ہیں ،جس کی بنیاد پر وہ 2007 میں جیتی تھیں۔ بی ایس پی تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے مایاوتی بی اے ایم سی ای ایف کو دوبارہ منظم کریں گی۔ جس میں آکاش آنند کا کردار بہت اہم ہونے جا رہا ہے۔

مایاوتی نے اب بی ایس پی کو مضبوط کرنے کے لیے پارٹی کے بانی کانشی رام کی تجاویز کا استعمال کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ جس کے تحت بی ایس پی برسوں بعد کانشی رام کی برسی پر 9 اکتوبر کو لکھنؤ میں ایک بڑا پروگرام منعقد کرے گی۔ جس میں ہراسمبلی سے لوگوں کو لانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی ایس پی  مضبوط کرنے کے لئے بام سیف کو دوبارہ منظم کیا جائے گا۔

بی ایس پی پرانی حکمت عملی پر واپس آئے گی

چندر شیکھر آزاد کے اثر کو کم کرنے کے لیے مایاوتی نے آکاش آنند کے رول  کوان کے سامنے مزید موثر بنانے کی تیاریاں کی ہیں۔ تاکہ بی ایس پی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کر سکے۔ ہر ضلع میں ایک بام سیف صدر اور دس نائب صدر بنائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ اسمبلی کی سطح پرایک ایک کوآرڈینیٹر بنایا جائے گا۔ ساتھ ہی تین ڈویژنوں پر بنائے گئے ایک سیکٹر کا نظام ختم کرکے دوبارہ ڈویژنل انچارجز بنائے گئے ہیں۔

بی ایس پی سربراہ نے 2022 اورحال ہی میں کی گئی تمام تبدیلیوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ جس میں سیکٹر سسٹم ختم کرکے دوبارہ ڈویژنل انچارجز بنائے گئے ہیں۔ ہرضلع میں چار ڈسٹرکٹ انچارج بھی بنائے جائیں گے۔ بی ایس پی ایک بار پھرسوشل انجینئرنگ کے فارمولے پرترقی کرے گی۔ جس میں برہمنوں اورمسلمانوں پرتوجہ دی جائے گی۔

پہلے کی طرح اب ہرضلع میں مسلم اور برہمن بھائی چارہ کمیٹیاں ہوں گی۔ پارٹی میں ستیش چندرمشرا اور منکد علی کا رول بڑھایا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بام سیف بھی اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح RSS بی جے پی کے لیے کام کرتا ہے۔ بام سیف نے وقتاً فوقتاً دلتوں کے مفادات کے لیے جدوجہد کی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

34 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago