وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پرملک بھر میں رفاہی اور امدادی پروگرام کا کیا گیا انعقاد
وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں رفاہی اورامدادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ،اس میں خاص طور پر بی جے پی کے رہنماوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اسی ضمن میں دہلی کے شمالی مشرقی پارلیمانی حلقہ کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھی اپنے حلقے میں
خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا ، پارلیمانی حلقہ کے سیوا پکھواڑا کے بینر تلے منوج تیواری کی نگرانی میں شمال مشرقی دہلی کے نیو شاہدرا اور شمال مشرقی ضلع میں خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے خون کا عطیہ کیا اور پی ایم
مودی کے جنم دن کو یادگار بنایا ، اس موقع سے منوج تیواری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج ہمارے پارلیمانی حلقہ میں دو مقام پر خون عطیہ کیمپ لگایا کر پی ایم مودی کے جنم دن کو یادگار بنایا گیا۔
الیکٹرک ٹرکوں کے استعمال سے سڑک پر سفر کے دوران ان کے ایگزاسٹ پائپ سے…
راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…
آئی آئی ٹیین بابا ابھے سنگھ گریوال ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس…
سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…
دہلی کے لاجپت نگر کے ایک دکاندار نے کہا کہ یو پی آئی لین دین…
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جے پور ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول…