نئی دہلی– پی ایم نریندر مودی نے اتوار کے روز (21 ستمبر) قوم کو مہا لیہ کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد دی، جو ہندو تہذیب کے مطابق درگا پوجا کی باضابطہ شروعات کی علامت ہے۔پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا:”سب کو شبھو مہا لیہ کی مبارکباد، جیسے جیسے درگا پوجا کے مقدس دن قریب آ رہے ہیں، ہماری زندگی روشنی اور مقصد سے بھر جائے۔ ماں درگا کی برکت سے ہمیں ناقابل شکست طاقت، پائیدار خوشی اور عمدہ صحت حاصل
ہو۔
ماں درگا کے زمین پر آمد کی روایت
مقدس روایت کے مطابق، مہا لیہ کے دن ماں درگا کو اپنے کیلاش پروت سے زمین کی جانب روانہ ہوتی ہیں تاکہ دنیا کو برائی کےاثرات سے پاک کریں۔ اس دن کو دیوی پکشا کی شروعات او پتر پکش (شرادھ) کے اختتام کے طورپر بھی جانا جاتا ہے۔
ممتا بینرجی کا نیا پوجا گیت
مغربی بنگال کی وزیرِاعلیٰ ممتا بینرجی نے بھی اس مبارک دن پر لوگوں کو مہا لَیا کی دلی مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا: جاگو درگا، جاگو، دس ہتھیاروں کی دھارنی ۔انہوں نے مزید کہا:”تن، اگومونی، ابہان کے موقع پر میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مہا لیہ کی شبھ کامنائیں دیتی ہوں۔ اس موقع پر، میں آپ سب کے ساتھ اپنا نیا پوجا گیت، جو میں نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے، شیئر کر رہی ہوں۔”
مغربی بنگال کی روایات اور رسومات
مغربی بنگال میں مہا لیہ کا دن خاص طور پر “مہیشسورہ ماردینی ” کے تاریخی ریڈیو پروگرام سے جڑا ہوتا ہے، جو سحر کے وقت نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام منتر، بھجن، اور لیکھ سے بھرپور ہوتا ہے، جو درگا پوجا کی آتمہ کو بیدار کرتا ہے۔
بنگالی گھروں میں اسے سننا اب بھی ایک انتہائی محبوب روایت ہے۔
اسی دن ہزاروں افراد اپنے آبا و اجداد کے لیے “ترپن” کی رسم ادا کرتے ہیں — یعنی پانی کے ذریعے دعائیں پیش کرنا۔ یہ رسومات ریاست بھر میں ہگلی ندی اور دیگر آبی ذخائر کے کنارے ادا کی جاتی ہیں۔دوسری طرف، درگا مورتی تیار کرنے والے مجسمہ ساز اس دن “چکھو دان” کی رسم ادا کرتے ہیں، جس میں دیوی درگا کی آنکھیں بنائی جاتی ہیں۔ یہ عمل پوجا کی تیاریاں باقاعدہ طور پر شروع ہونے کی علامت ہوتا ہے۔
درگا پوجا کی گھڑیاں شروع
مہا لَیا کے ساتھ ہی مغربی بنگال اور ملک بھر میں درگا پوجا کا جوش و خروش عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ گلیوں، بازاروں، پوجا پنڈالوں اور محلوں میں سجنے سنورنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، کیونکہ سال کے سب سے بڑے ثقافتی اور روحانی تہوار کا باقاعدہ الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…
راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…
پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…
بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…
سی بی ایس ای کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 2 اگست 2026 کو ملک…
یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…