دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے کے مبینہ ملزم منیش سسودیا کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 22 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے سی بی آئی کیس میں عدالتی حراست کی مدت بڑھا دی ہے۔ پچھلی سماعت کے دوران سی بی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا تھا کہ تفتیش تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ ای ڈی معاملے میں صرف دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کےکردار کی جانچ کر رہی ہے۔ سی بی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ ڈی پی سنگھ نے کہا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کو 4 جون کے بعد ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے، جس کی وجہ سے ہمیں اروند کیجریوال کو گرفتار کرنا پڑا۔
سی بی آئی نے عدالت کو یہ بھی بتایا تھا
سی بی آئی نے عدالت کو یہ بھی بتایا تھا کہ صرف کیجریوال کے کردار کی ابھی تفتیش جاری ہے۔ باقی تمام ملزمان سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔ سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا تھا کہ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے چارج شیٹ کو لے کر سپریم کورٹ میں جو بیان دیا ہے وہ کیجریوال کے علاوہ دیگر ملزمین کا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ منیش سسودیا کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی اور سی بی آئی 3 جولائی تک حتمی چارج شیٹ داخل کر دت جائے گی۔
جس کے بعد عدالت نے کہا تھا کہ دہلی شراب کی پالیسی سے متعلق معاملے میں ای ڈی اور سی بی آئی کی طرف سے حتمی چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد منیش سسودیا دوبارہ اپنی ضمانت کی درخواستوں پر غور کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ای ڈی نے اس معاملے میں منیش سسودیا کو پوچھ تاچھ کے بعد 9 مارچ 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ منیش سسودیا کو اس سے قبل 26 فروری 2023 کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں اگست 2022 میں 15 ملزمان کے خلاف نئی شراب پالیسی میں قواعد کی مبینہ خلاف ورزی اور طریقہ کار کی بے ضابطگیوں کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ بعد میں سی بی آئی کے ذریعہ درج کیس میں ای ڈی نے پی ایم ایل اے کے تحت منی لانڈرنگ کیس کی جانچ شروع کی۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…