سیاست

Mallikarjun Kharge’s scathing attack on PM Modi: مودی ہندوستان کے وزیر اعظم صرف اس لیے بن سکتے ہیں کیوں کہ…، کھڑگے نےمودی پر کیوں کیا  پلٹ وار ،جانئے اس کی اہم وجہ

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بہار کے سمستی پور میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر ان کے الزام کے مطابق صنعتکار مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کانگریس کو کالا دھن بھیج رہے تھے تو ان کی حکومت نے اس پر کوئی کارروائی کیوں نہیں کی۔

کانگریس نے آزادی کی جنگ لڑی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی صرف اس لیے ہندوستان کے وزیر اعظم بن سکتے ہیں کیونکہ کانگریس نے اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کی تھی۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم امبانی اور اڈانی پر خاموش ہیں، ہم  خاموش نہیں… میں پوچھ رہا ہوں کہ اگر ان کے الزام کے مطابق ہم نے ان صنعت کاروں سے کالا دھن لیا ہے تو ان کی حکومت نے اس پر کوئی کارروائی کیوں نہیں کی۔ کیا ایسا اس لئے ہے کیوں کہ انہوں نے خود کالا دھن وصول کیا تھا؟

ملک کے لیے کانگریس کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے ملک کے اتحاد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور یہ مہاتما گاندھی اور راجیندر پرساد سمیت دیگر کی جدوجہد تھی کہ ہندوستانیوں کو ووٹ کا استعمال کرنے کا حق ملا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایم مودی نے پرجول ریونا سیکس اسکینڈل پر کہا، گھناؤنے جرم کی ملے گی سخت سزا

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی مسلسل راہل گاندھی پر حملہ کررہی کہ اسمرتی ایرانی کے خلاف الیکشن کیوں نہیں لڑنا چاہتے، اشوک گہلوت نے بتائی یہ بڑی وجہ

جمہوریت کا تحفظ ضروری ہے کیونکہ…

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت ہونی چاہیے کیونکہ کیوں کہ اس نے چائے بیچنے والے کے بیٹے کو وزیر اعظم اور مزدور کے بیٹے کو اپوزیشن پارٹی کا لیڈر بنا دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم بھگوان رام سے زیادہ کانگریس اور گاندھی خاندان کا نام لیتے ہیں۔

 

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago