سیاست

Mahatma Gandhi’s great-granddaughter Nilamben Parikh: مہاتما گاندھی کی پڑ پوتی نیلم بین پاریکھ کا93 سال کی عمر میں انتقال

مہاتما گاندھی کی پڑ پوتی  نیلم بین پاریکھ کا آج 93 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے نوساری میں آخری سانس لی۔ نیلم بین مہاتما گاندھی کے بیٹے ہری داس گاندھی کی پڑ پوتی نیلم تھیں۔ وہ نوساری ضلع کی الکا سوسائٹی میں اپنے بیٹے ڈاکٹر سمیر پاریکھ کے گھر رہتی تھیں۔

نیلم بین پاریکھ کا آخری سفر کل بدھ کی صبح 8 بجے ان کی رہائش گاہ سے شروع ہوگا اور ان کی آخری رسومات ویروال شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی۔ ان کی وفات پر سوگوار خاندان اور ان کے قریبی افراد انتم سنسکار میں شرکت کریں گے۔

ایک گاندھی وادی تھیں

نیلم بین پاریکھ گاندھی وادی تھیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی ویارا میں گزاری اور ہمیشہ خواتین کی فلاح و بہبود اور انسانی خدمت کے لیے وقف رہی۔ ان کی زندگی گاندھی جی کے خیالات اوراصولوں پر مبنی تھی، جسے وہ اپنے اعمال کے ذریعے زندہ رہ کردکھایا ۔

باپو کی استھیاں کا وسرجن

30 جنوری 2008 کو، مہاتما گاندھی کی 60 ویں برسی پر، نیلم بین پاریکھ نے باپو کی بچی ہوی آخری استھیاں  کو احترام کے ساتھ وسرجن کیا ۔ یہ وسرجن ممبئی پاس  بحیرہ عرب  ساگر میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر گاندھی جی کے پیروکار اور خاندان کے افراد بھی موجود تھے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

8 hours ago