سابق مرکزی وزیر سید شہنواز حسین کی عید ملن تقریب میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے شرکت کی۔
نئی دہلی: ملک بھرمیں عیدالفطر 2025 کا تہوارانتہائی جوش وخروش سے منایا گیا۔ لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کرایک دوسرے کوعید کی مبارکباد دی اورخوشیاں بانٹیں۔ اس موقع پرسابق مرکزی وزیراور بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنوازحسین کی جانب سے 5، اشوکا روڈ، نئی دہلی میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ عید ملن تقریب میں سیاسی لیڈران کے علاوہ معززاور سرکردہ شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ اس پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اپیندر رائے نے بھی شرکت کی۔ سی ایم ڈی ایڈیٹراِن چیف اپیندر رائے نے سید شنہوازحسین کو عیدالفطرکی مبارکباد پیش کی۔
Eid Milan function: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کے علاوہ عید ملن تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی لیڈران، سماجی شخصیات اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ مرکزی وزیر برائے مملکت ایس پی سنگھ بگھیل، مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور یوپی کے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹردنیش شرما وغیرہ نے بھی شرکت کی۔
مرکزی وزیررام داس اٹھاؤلے اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر دنیش شرما کے ساتھ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اورسی ایم ڈی اپیندر رائے بات چیت کرتے ہوئے۔
مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کے علاوہ سیاست اور میڈیا کی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
ہندوستان میں تمام تہوارسبھی مذاہب کے لوگ مل جل کرمناتے ہیں اور آپسی بھائی چارہ کو فروغ دیتے ہیں۔ بی جے پی کے سینئرلیڈر سید شہنواز حسین نے بھی اپنی عیدملن تقریب میں سبھی مذاہب کی سرکردہ شخصیات کو مدعو کیا اور خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…