سیاست

Lok Sabha Election Results 2024: مجھے مہاراشٹر کے لوگوں پر فخر ہے، کل دہلی میں ہوگی انڈیا الائنس کی میٹنگ : شرد پوار

لوک سبھا الیکشن کے نتائج 2024 کے مکمل نتائج ابھی سامنے نہیں آئے ہیں، لیکن سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شرد پوار نےیہ اطلاع فراہم کی ہے کہ کل دہلی میں انڈیا الائنس کی میٹنگ ہوگی۔ شرد پوار نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ابھی تک چندرابابو نائیڈو، نتیش کمار یا کسی دیگر سے بات  چیت نہیں کی ہے۔شرد  پوار نے کہا کہ اس انتخابی نتیجہ نے ملک کی تصویر بھی بدل دی ہے۔ اس میں مہاراشٹر کا بڑا رول ہے۔ اس کے لیے مجھے مہاراشٹر کے لوگوں پر فخر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انڈیا الائنس ملک کے مفاد میں کچھ قدم اٹھا رہے ہیں تو ہم مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کے ذریعے اجتماعی تعاون میں سب سے آگے ہوں گے۔

شرد پوار نے کہا کہ اگرچہ لوک سبھا انتخابات کے تمام نتائج ابھی تک نہیں آئے ہیں۔ لیکن یہ واضح ہے کہ مہاراشٹر نے نتائج کو تبدیلی کی سمت ایک نیا رخ دیا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس، شیو سینا (یو بی ٹی) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) نے مشترکہ طور پر عوام کے سامنے اپنا رول  پیش کیا۔

شرد پوار نے یہ بھی کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے نظریات کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے شاہو پھولے امبیڈکر کے ترقی پسند نظریات کو آگے بڑھانے اور جمہوری اقدار کی حفاظت میں اہم رول ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آدھاڑی ذات پات اور مذہب کے تنازعات سے آگے بڑھ کر روزگار اور مہنگائی جیسے روزمرہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے لوگوں کا ایم وی اے پر اعتماد کرنے کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago