کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج گجرات کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے کانگریس قائدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے راجکوٹ گیم زون حادثہ، موربی پل اور سورت حادثات کے متاثرین سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہم گجرات میں بی جے پی کو ہرانے والے ہیں اور کانگریس کا کوئی بھی کارکن کسی سے نہیں ڈرتاہے۔
رام مندر کے پران پرتشٹھا کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا
اپوزیشن لیڈر اور کانگریس ایم پی راہل گاندھی نے کہا، “بی جے پی کی پوری تحریک رام مندر، ایودھیا کے لیے تھی، یہ اڈوانی جی نے شروع کی تھی، انہوں نے رتھ یاترا کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ نریندر مودی جی نے اڈوانی جی کی اس رتھ یاترا میں مدد کی تھی۔ میں پارلیمنٹ میں سوچ رہا تھا کہ اڈانی امبانی جی کو پران پرتشٹھا میں دیکھا گیا تھا ،لیکن میں نے ایودھیا کے رکن اسمبلی سے پوچھا کہ رام مندر کی پران پرتشٹھاسے پہلے یہ کیا تھا، ؟ لیکن ایودھیا میں انڈیا اتحاد الیکشن جیت گیا، یہ کیا ہوا؟
‘لوگوں کو معاوضہ نہیں ملا’
قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا، ‘انہوں نے (ایودھیا کے ایم پی اودھیش پرساد) کہا، راہل جی، مجھے پتہ چلا ہے کہ میں ایودھیا سے الیکشن لڑنے والا ہوں اور جیت بھی جاؤں گا۔ انہوں نے کہا، ایودھیا کے لوگ مجھے کہتے تھے کہ ایودھیا میں مندر بنانے کے لیے ہماری زمین لی گئی، کئی دکانیں اور مکانات گرائے گئے اور حکومت نے آج تک لوگوں کو معاوضہ نہیں دیا۔ ایودھیا میں جب بڑا ائیر پورٹ بنایا گیا اس ایودھیا کے کسانوں کی زمین گئی، جس کا آج تک کسانوں کو معاوضہ نہیں ملا۔ ایودھیا کی پران پرتشٹھا میں ایودھیا کے باشندے ہی نہیں تھے۔
‘ہم انہیں گجرات میں شکست دیں گے’
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ‘اب ہم انہیں سبق سکھائیں گے اور ان کی حکومت کو توڑ یں گے۔ نریندر مودی وارانسی سے نہیں ایودھیا سے لڑنا چاہتے تھے۔ لیکن شکست کے خوف سے انہوں نے وہاں سے الیکشن نہیں لڑا۔ وارانسی میں ہم سے کچھ غلطیاں ہوئیں، لیکن ہم نے انہیں ایودھیا میں شکست دی۔ اس بار ہم انہیں گجرات میں بھی شکست دینے والے ہیں۔ آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…