نئی دہلی، 8 نومبر (بھارت ایکسپریس): بی جے پی کے سینیر لیڈر ایل کے آڈوانی کے 95 وے یوم ولادت پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ان کے گھر پر جاکر مبارک باد پیش کی۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹر سے ان کے ساتھ سفر کی کچھ تساویر شیئر کیں اور کہا کہ بی جے کے سب سے سینیر لیڈر کو ہندوستان کی سیاست میں سب سے بڑی شخصیت میں گنا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ، “ایل کے آڈوانی نے معاشرے اور پارٹی کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ میں ان کی لمبی عمر اور تندرستی کی دعا کرتا ہوں۔اس کے علاوہ کئی بڑے لیڈرز نے بھی آڈوانی کو مبارک باد پیش کی۔
ٹویٹر پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ، آڈوانی نے اپنی لگاتار کوششوں اور محنت سے پارٹی کو مضبوت کیا اور جب وہ سرکار میں تھے تو انہوں نے ملک کی ترقی میں انمول کردار ادا کیا۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا، “کالے دھن کے خلاف ایل کے اڈوانی جی کی جن چیتنا یاترا کے اثرات کو یاد رکھیں۔ اس عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے نظم و نسق میں شفافیت لانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
اپنے تہنیتی پیغام میں، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ملک کے لیے آڈوانی کی بہت سی شراکتیں اور خدمات ہمیں متاثر کرتی رہیں گی۔
آڈوانی کو سیاست کا معراج اور رہنما بتاتے ہوئے، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ قوم اور تنظیم کے تئیں ان کی لگن ہمارے لیے ایک تحریک ہے۔
آڈوانی 8 نومبر 1927 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ بی جے پی کے بانی رکن ہیں۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…