سیاست

Delhi Excise Policy Case:شراب پالیسی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا -کجریوال کو کرنا ہوگاسرینڈر

دہلی شراب پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ میں 16 مئی کو سماعت ہوئی ہے۔ اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت مل گئی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے ایک ماہ سے زیادہ ای ڈی کی حراست میں گزارا۔ اس دوران اروند کیجریوال نے گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں عرضی بھی داخل کی تھی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ فی الحال سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو انتخابی مہم کے لیے یکم جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ انہیں  2 جون کو سرینڈر کرنا ہوگا۔

دہلی کے وزیر اعلی کے جیل نہ جانے کے بیان کا عدالت میں ذکر

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ای ڈی کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے دلیل دی کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عرضی سننے کے لائق نہیں ہے۔ سالیسٹر جنرل نے عدالت کو دوبارہ جیل جانے سے متعلق اروند کیجریوال کی تقریر کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی پارٹی کو ووٹ دیا تو انہیں 2 جون کو جیل نہیں جانا پڑے گا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ ہمیں  اس میں نہیں پڑنا چاہتے۔ ہمارا حکم واضح ہے کہ انہیں سرینڈر کرنا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

57 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago