رانچی: طجھارکھنڈ کے دیہی ترقی اور پارلیمانی امور کے وزیر عالمگیر عالم کو جمعرات کے روز سخت سیکورٹی کے درمیان رانچی کی خصوصی منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) عدالت میں پیش کیا گیا۔ ای ڈی نے وزیر سے پوچھ گچھ کے لیے دس دن کے ریمانڈ کی درخواست دائر کی۔ جس پر عدالت نے چھ دن کی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ریمانڈ کی درخواست پر بحث کے دوران ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شیو کمار نے کہا کہ ٹینڈر گھوٹالہ میں وزیر کے خلاف مضبوط ثبوت ملے ہیں۔ ایسے میں ان سے لمبی پوچھ گچھ کی اجازت ہونی چاہیے۔ عالمگیر عالم کے وکیل نے اس کی مخالفت کی۔ جس کے بعد عدالت نے چھ دن کی ریمانڈ منظور کرلیا۔
جمعرات کے روز جب عالمگیر عالم کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر ای ڈی کی ٹیم عدالت پہنچی تو وہاں موجود ان کے حامیوں کی بڑی تعداد زندہ باد کے نعرے لگائے۔
آپ کو بتا دیں کہ عالمگیر عالم کو ای ڈی نے منگل کے روز ساڑھے نو گھنٹے اور بدھ کے روز چھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔
ای ڈی نے 6-7 مئی کو ان کے پی ایس سنجیو کمار لال، گھریلو ملازم جہانگیر عالم اور دیگر قریبی ساتھیوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مار کر 37.37 کروڑ روپے برآمد کیے تھے۔
پوچھ گچھ اور جانچ کے دوران ای ڈی کو پتہ چلا ہے کہ وزیر عالمگیر عالم اس معاملے میں براہ راست ملوث ہیں۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
عالمگیر عالم جھارکھنڈ حکومت کی کابینہ میں نمبر دو وزیر ہیں۔ وہ جھارکھنڈ اسمبلی میں کانگریس لیجسلیٹو پارٹی کے لیڈر بھی ہیں۔ ای ڈی نے ان کے پی ایس سنجیو کمار لال اور گھریلو ملازم جہانگیر لال کو 8 مئی سے ریمانڈ پر لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شراب پالیسی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا -کجریوال کو کرنا ہوگاسرینڈر ‘
اس دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی کی اسکیموں میں ٹینڈرز اور ادائیگیوں کے انتظام سے کمیشن وصول کیا جاتا تھا اور اس کا ایک خاص حصہ اعلیٰ افسران اور وزیر عالمگیر عالم تک پہنچایا جاتا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…