سیاست

Hemant Soren Gift: جھارکھنڈ میں  ہیمنت سورین حکومت کا وکلاء ‘خاص تحفہ، ملک کی بنی پہلی ریاست ، وکلاء کو انشورنس اور الاؤنس بھی

جھارکھنڈ کی کابینہ نے جمعہ کو ریاست میں وکلاء کے لیے 5 لاکھ روپے کے میڈیکل انشورنس کی تجویز کو منظوری دے دی۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے جھارکھنڈ کے تقریباً 30,000 وکلاء فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کابینہ نے 65 سال اور اس سے زائد عمر کے وکلاء کی پنشن کو 7000 روپے سے بڑھا کر 14000 روپے ماہانہ کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی ہے۔ یہ فیصلے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں لیے گئے ہیں۔

جھارکھنڈ حکومت کا وکلاء کو تحفہ

کابینہ نے نئے اندراج شدہ وکلاء کو ہر ماہ 5000 روپے وظیفہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘جھارکھنڈ ایڈوکیٹ ویلفیئر فنڈ ٹرسٹی کمیٹی’ کو مالی سال 2024-25 20کے لیے 5,000 روپے کی رقم دے کر 1.5 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ فراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔

وکلاء کی مختلف تنظیموں نے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے انہیں کافی راحت ملے گی۔ وکلاء کا نام بھی قانون کے رکھوالوں میں شمار ہوتا ہے۔ ایسے میں جھارکھنڈ حکومت کا یہ فیصلہ قابل ستائش ہے۔

جھارکھنڈ میں وکلاء کو انشورنس اور الاؤنس دونوں ملیں گے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی ثابت ہو گا۔ سورین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کہا،  ’’ملک میں پہلی بار… ریاستی حکومت اب ریاست کے تمام نئے وکلاء کو پانچ سال کے لیے ماہانہ مالی امداد فراہم کرے گی تاکہ وہ ابتدائی دنوں میں اس پیشے کو جاری رکھنے کی طاقت مل سکے ۔‘‘

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago