سیاست

EAM Jaishankar’s Security Increased: ایس جے شنکر کو ملی بلٹ پروف کار، آپریشن سندورکے بعد سیکورٹی مزید سخت

پاکستان کے ساتھ جاری تعطل اور پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت میں ہائی الرٹ جاری ہے۔ اس درمیان خبریں آ رہی ہیں کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ انہیں بلٹ پروف کار دی گئی ہے۔ دہلی میں ان کی رہائش گاہ کے ارد گرد بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ جے شنکر کو پہلے ہی زیڈ زمرہ کی سیکورٹی حاصل ہے، جو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کمانڈوز کے ذریعہ فراہم کی گئی ہے۔ ان کی سیکورٹی کے لیے 33 کمانڈوز کی ٹیم چوبیس گھنٹے تعینات  رہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے اتوار کو سینئر حکام کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وی آئی پی لیڈروں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں حالیہ دنوں میں پاکستان کے خلاف سخت بیانات دینے والے رہنماؤں کو خصوصی سیکورٹی فراہم کرنے پر بات ہوئی۔

 میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ خارجہ سکریٹری وکرم مسری، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور بی جے پی کے تقریباً 25 سرکردہ لیڈروں کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان میں مرکزی وزراء جے پی نڈا، بھوپیندر یادو، ممبران پارلیمنٹ نشی کانت دوبے، سدھانشو ترویدی اور سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی شامل ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پہلگام حملے کے بعد سے وزیر خارجہ ایس جے شنکر مسلسل وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والی میٹنگوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ دہشت گردی اور پاکستان کی پالیسیوں کے خلاف مسلسل بیانات بھی دئے ہیں ۔

 فائرنگ اور میڈیکل ٹرینگ  شروع

 سیکورٹی اہلکاروں کو پیر سے نئی دہلی پولیس لائنز میں فائرنگ اور طبی ایمرجنسی کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ تمام حفاظتی گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ کٹس لگانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

کیوں سیکورٹی اپ گریڈ کرنے کے پڑی ضرورت ؟

 وزیر خارجہ کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ گزشتہ ماہ 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے بعد آیا اور ہندوستان نے 7-8 مئی کی درمیانی رات کو ‘آپریشن سندور’ شروع کیا۔ اس کے بعد پاکستان نے ہندوستان پر کئی حملے کئے۔ جس کے جواب میں بھارت نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان جنگ بندی پر دستخط ہو گئے۔

تاہم کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ ‘آپریشن سندور’ نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں کئی دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا، جس میں جیش محمد، لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین جیسے دہشت گرد گروپوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2027: ایک ہی گروپ میں بھارت اور پاکستان، 10 اکتوبر کو ہوگا بڑا مقابلہ

ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو سپر سیریز سے ہوگا، جس میں کوالیفائر کی تین…

1 hour ago

Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…

4 hours ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

6 hours ago