بین الاقوامی

Anita Anand appointed as Canada’s new foreign minister: انیتا آنند نے گیتا پر ہاتھ رکھ کر  لیا حلف، کیا ان کے وزیر خارجہ بننے سے ہندوستان کے ساتھ کینیڈا کے تعلقات ہوں گے بہتر ؟

کینیڈا میں وزیراعظم مارک کارنی نے اپنی کابینہ کی تصویر دنیا کو دکھائی۔ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے منگل کو اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل کیا۔ ہندوستانی نژاد انیتا آنند کو کینیڈا کا وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔ مارک کارنی نے اس سال کے شروع میں جسٹن ٹروڈو کی جگہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ابھی پچھلے مہینے ہی ان کی پارٹی لبرل نے ان کی قیادت میں الیکشن جیتا تھا۔ ہندوستانی نژاد انیتا آنند بھی ٹروڈو حکومت میں وزیر تھیں۔

پی ایم مارک کارنی نے میلانیا جولی کی جگہ انیتا آنند کو وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔ جولی اب وزیر صنعت ہوں گی۔ انیتا آنند اس سے قبل وزیر دفاع سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ انیتا آنند کون ہیں؟ کیا ان کے وزیر خارجہ بننے سے ہندوستان کے ساتھ کینیڈا کے تعلقات بہتر ہوں گے؟ کیا مارک کارنی اور انیتا آنند جسٹن ٹروڈو کے دور میں پیدا ہونے والے  خراب تعلقات کو ٹھیک کریں گے؟

گیتا پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا

ایک وقت تھا جب انیتا آنند کو جسٹن ٹروڈو کے متبادل کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ لیکن حالات ان کے حق میں نہیں تھے، جس کی وجہ سے وہ وزیر اعظم بننے سے محروم رہیں۔ انیتا آنند کینیڈا کی پہلی ہندو خاتون رکن پارلیمنٹ اور کابینہ کی وزیر ہیں۔ انہوں نے گیتا پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا۔ توقع ہے کہ ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں جاری تلخی کو دور کرنے میں ان کا کردار اہم ہوگا۔ انیتا آنند بھلے ہی ہندوستان میں پیدا نہ ہوئی ہوں، لیکن ان کا تعلق ہندوستان سے ہے۔

انیتا کا ہندوستان سے تعلق

 انیتا آنند کے والدین کا تعلق ہندوستان سے تھا۔ والد کا تعلق تامل ناڈو سے تھا اور والدہ کا تعلق پنجاب سے تھا۔ دونوں ہندوستانی طبیب تھے۔ بعد میں وہ کینیڈا میں آباد ہو گئے۔ انیتا کے دادا ہندوستان کے آزادی کی تحریک میں شامل  تھے۔ انیتا آنند کینٹ ویل، نووا سکوشیا میں پیدا ہوئیں۔ انیتا آنند کی دو بہنیں ہیں — گیتا آنند، جو ٹورنٹو میں وکیل ہیں، اور سونیا آنند، جو میک ماسٹر یونیورسٹی کی فزیشن اور ریسرچر ہیں۔

خاندانی پس منظر

انیتا آنند پیشے کے اعتبار سے وکیل، پروفیسر اور محقق ہیں۔ وہ 1985 میں اونٹاریو منتقل ہوگئیں۔ وہ اور ان کے شوہر جان نے اپنے چار بچوں کی پرورش اوک ول میں کی۔ انیتا آنند نے اپنے کیریئر کے دوران اب تک کئی عہدوں پر کام کیا ہے۔ وہ پہلی بار 2019 میں Oakville کے لیے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔ انہوں نے 2019 سے 2021 تک پبلک سروس اور پروکیورمنٹ کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں اور ٹریژری بورڈ کے صدر اور قومی دفاع کے وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

بھار ت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

1 hour ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

2 hours ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

2 hours ago

Cyclone Arnab: طوفان ’ارنب‘ کے باعث جھارکھنڈ کے 7 اضلاع میں شدید بارش کا ’اورنج الرٹ‘، کب ملے گی راحت؟

محکمۂ موسمیات نے ریاست کے پورے مغربی خطے میں شدید سے بہت شدید بارش کے…

3 hours ago