قومی

UP News: بی جے پی حکومت کے وزیر کے متنازعہ بیان پر مایاوتی برہم، سخت کارروائی کرنے کا کیا مطالبہ

لکھنؤ: مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر وجے شاہ نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس دیے ہیں۔ اس کو لے کر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے انہیں کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور مرکزی حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لے کر ان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا کہ پہلے خارجہ سکریٹری اور پھر فوج کی خاتون افسر کے خلاف نفرت انگیز اور غیر مہذب تبصرے حقیقت میں جوش اور امنگ کے اس پورے اچھے ماحول کو تباہ کرنے والے ہیں۔ جب پورا ملک پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کے ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی پر پر جوش ہے، تب یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس سلسلے میں مدھیہ پردیش کے ایک سینئر وزیر کی جانب سے فوج کی خاتون ترجمان کے بارے میں کیے گئے نازیبا ریمارکس کو بی جے پی اور مرکزی حکومت سنجیدگی سے لے کر ان کے خلاف سخت کارروائی ضرور کرے، تاکہ دشمنوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوں اور ملک میں باہمی بھائی چارہ اور ہم آہنگی نہ بگڑنے پائے۔

قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وزیر وجے شاہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ جنہوں نے ہماری بیٹیوں کے سندور اُجاڑے تھے، انہیں لوگوں کو انہیں کی بہن بھیج کر ان کی ایسی تیسی کروائی۔ انہوں نے کپڑے اتار اتار کر ہمارے ہندوؤں کو مارا اور پی ایم مودی نے ان کی بہن کو ان ایسی تیسی کرنے کے لیے ان کے گھر بھیجا۔

حالانکہ، وجے شاہ نے پوری ویڈیو میں کسی کا نام نہیں لیا ہے۔ معاملہ ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر بی جے پی نے وزیر کو طلب کیا تھا۔ وزیر نے اس معاملے میں معافی بھی مانگ لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تنظیم کی طرف سے ڈانٹ بھی پڑی ہے۔ اس دوران لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیان بازی کرے سے گریز کریں۔

بتا دیں کہ کرنل صوفیہ قریشی کا تعلق بھی مدھیہ پردیش سے ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو نے صوفیہ قریشی کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ صوفیہ قریشی نے مدھیہ پردیش کا نام روشن کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

2 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

34 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

1 hour ago