سیاست

Jaina Convention 2025 inaugurated in Chicago: جینا کنونشن 2025 ،جس کی تھیم ہے: ‘تنوع میں اتحاد، امن کا راستہ’

 شکاگو: شکاگو میں جینا کنونشن ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب عالمی سطح پر ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ ایسے وقت میں بھگوان مہاویر کا ‘انیکانت درشن’، جس نے تنوع میں اتحاد کا راستہ دکھایا، ایک بڑی رہنمائی ہے۔ اور آج میں سمجھتا ہوں کہ کوئی انوکھا حل نہیں، صرف ‘اہنسا’ (عدم تشدد) ہی اس دنیا کو بچا سکتی ہے۔

ایسے وقت میں، ہماری سوامی نارائن پرمپرا کے پرم پُجیہ، جو ایک موٹیویشنل اسپیکر ہیں اور جنہیں لاکھوں کروڑوں لوگ سنتے ہیں، پُجیہ گیان وتسل سوامی جی میرے ساتھ موجود ہیں۔ میں چاہوں گا کہ وہ بھی سب کے سامنے، میڈیا سے اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ نمسکار، جے سوامی نارائن، جے جنیدر۔
اس موقع پر آچاریہ لوکیش مونی نے عالمی امن اور عدم تشدد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں تشدد اور اختلافات بڑھ رہے ہیں، عدم تشدد اور ہمدردی کا درس دینا ضروری ہے۔

آج ہم یہاں جینا 2025 کنونشن میں سب کے ساتھ آئے ہیں۔ یہاں آچاریہ لوکیش جی کی بھی خاص موجودگی ہے، جن سے ہمارا گہرا رشتہ ہے۔ اور تمام منتظمین، جیسے اتُل بھائی، جگنیش بھائی، ان سب نے یہ کنونشن بہت اچھے طریقے سے منعقد کیا ہے تاکہ وہ پیغام سب تک پہنچے، جس کا ذکر لوکیش جی نے کیا — کہ بھگوان مہاویر سوامی نے ‘انیکانتواد’ کی بات کی، یعنی ہر نظریے کا احترام۔

بھگوان سوامی نارائن نے بھی اپنی ‘شکشا پتری’ میں فرمایا ہے کہ ‘سداچار ہی دھرم ہے’۔ یعنی نیک چلن، نیک اخلاق ہی اصل دھرم ہے۔ یہ بات ہر فرقے، ہر ادارے اور ہر مذہب پر لاگو ہوتی ہے۔ ہمارے گرو، پُرو مکھ سوامی مہاراج ہمیشہ کہا کرتے تھے: ‘دوسروں کی خوشی میں ہماری خوشی، دوسروں کی ترقی میں ہماری ترقی، دوسروں کی کامیابی میں ہماری کامیابی’۔

اسی زندگی کے اصول کے ساتھ ہم آگے بڑھے، اور BAPS ادارے کو سماج کی خدمت سے جوڑ دیا۔ سوامی نارائن سنپرا دای اور جین سنپرا دای — دونوں کے لیے ‘اہنسا پرمو دھرم’ ہے، یعنی ‘عدم تشدد ہی سب سے بڑا دھرم ہے’۔ ہم مانتے ہیں کہ سب کو شامل کیا جائے، یعنی ‘شمولیت’ (Inclusiveness)۔

ان باتوں سے یہاں موجود سبھی کو اس کنونشن میں تحریک ملے گی، اور آپ کے ذریعے یہ پیغام ہزاروں لاکھوں لوگوں تک پہنچے گا۔ ہم صحافی دوستوں کے بھی شکر گزار ہیں، اور دعا گو ہیں کہ بھگوان سوامی نارائن اور بھگوان مہاویر سوامی کے چرنوں میں یہی پرارتھنا ہے کہ یہ پیغام سب تک پہنچے۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

46 minutes ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

2 hours ago

He treats him like his own child: اکھلیش سے ملاقات کے بعد بولیں اعظم خان کی اہلیہ، وہ انہیں اپنی اولاد کی طرح مانتے ہیں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر تنظیم فاطمہ نے کہا…

3 hours ago