بین الاقوامی

Donald Trump Tariff On BRICS: برکس سمٹ سے ناراض ہوگئےڈونالڈ ٹرمپ،رکن ممالک پر اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی،جانئے ہندوستان پر کیا ہوگا اثر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس کے رکن ممالک کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسی پالیسی کی حمایت کرنے والے ممالک پر اضافی محصولات عائد کریں گے جو امریکہ مخالف ہو گی۔ ان کے مطابق برکس کے  رکن ممالک پر امریکہ کی مخالفت پر دس فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹرمپ کا یہ بیان برکس 2025 سربراہی اجلاس میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کے بعد سامنے آیا ہے۔برازیل میں منعقدہ برکس 2025 سربراہی اجلاس میں 10 رکن ممالک برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، بھارت، انڈونیشیا، ایران، روسی فیڈریشن، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات نے ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات پر امریکی اسرائیل حملوں کی مذمت کی اور ان حملوں کو غیر قانونی قرار دیا۔ اس کے علاوہ برازیل سمٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی جنوب میں حملوں کے معاملے میں دہشت گردی کے حوالے سے دوہرے معیار کو بے نقاب کیا۔

برکس ممالک کے مشترکہ اعلامیہ میں پہلگام حملے کا ذکر

برکس ممالک کے مشترکہ اعلامیہ میں جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کی مذمت کی گئی، برکس ممالک نے دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت، دہشت گردی کی مالی معاونت اور محفوظ پناہ گاہوں سے نمٹنے پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیاکہ ہم دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کو یقینی بنانے اور دہشت گردی سے نمٹنے میں دوہرے معیار کو مسترد کرنے پر زور دیتے ہیں۔اس کے علاوہ مشترکہ اعلامیے میں امریکہ کا نام لیے بغیر ٹیرف میں اندھا دھند اضافے پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات سے عالمی تجارت کے کمزور ہونے اور عالمی سپلائی چین میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔ یاد رہے  کہ امریکہ پہلے ہی چین اور بھارت پر بھاری محصولات عائد کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

بھارت ایکسپرس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

4 hours ago