LPG Price Hike: فروری کے پہلے دن اور بجٹ سے چند گھنٹے قبل ہی مہنگائی کا کرنٹ لگاہے۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہےاور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج یکم فروری سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ یہ اضافہ 19 کلو کمرشل سلنڈر کی قیمت میں کیا گیا ہے۔ گھریلو رسوئی والی گیس یعنی سبسڈی والے 14 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
جانئے آپ کے شہر میں ایل پی جی کی نئی قیمتیں کیا ہیں
آج سے راجدھانی دہلی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 14 روپے فی سلنڈر بڑھ کر 1769.50 روپے فی سلنڈر ہوگئی ہے۔کولکتہ میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 18 روپے بڑھ کر 1887 روپے ہو گئی ہے۔ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 15 روپے بڑھ کر 1723.50 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔چنئی میں 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 12.50 روپے بڑھ کر 1937 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔
یکم جنوری کو 19 کلو گیس کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی
سرکاری تیل کمپنیوں نے یکم جنوری 2024 کو 19 کلو کمرشل سلنڈر کی قیمت میں کمی کی تھی۔ گزشتہ ماہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی انتہائی معمولی تھی۔ ملک کے مختلف شہروں میں جنوری میں 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں صرف ڈیڑھ روپے کی کمی ہوئی تھی۔ جنوری میں بھی 14 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں آخری تبدیلی 30 اگست 2023 کو کی گئی تھی۔
عبوری بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ملک کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری بجٹ آج پیش کیا جائے گا اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اسے صبح 11 بجے پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔ قبل از انتخابات بجٹ ہونے کی وجہ سے یہ عبوری بجٹ ہو گا اور اس میں آنے والے چند ماہ کی حکومتی آمدنی اور اخراجات کے حسابات پیش کیے جائیں گے۔ چونکہ یہ انتخابات سے عین قبل بجٹ ہے، اس لیے مرکز کی مودی حکومت سماج کے ہر طبقے کی خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…