سیاست

286 ہندوستانی اور 18 نیپالی شہری اسرائیل سے دہلی روانہ، جنگی کشیدگی کے درمیان آپریشن اجے جاری

حماس اور اسرایئل کے درمیان جنگ کے بعد حکومت ہند کے مشہور ’آپریشن اجے‘ کے تحت مزید 286 شہریوں کو اسرائیل کے جنگی ماحول سے نکال کر نئی دہلی لایا گیا ہے۔ اس طیارہ میں نیپال کے 18 شہری بھی شامل ہیں۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ایل مروگن نے ہوائی اڈے پر ان تمام شہریوں کا استقبال کیا ہے۔ ان تمام کو آپریشن کے تحت خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ہندوستا ن لایا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ آپریشن اجے کے تحت پانچویں فلائٹ میں 286 مسافر جن میں 18 نیپالی شہری بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں انہوں نے ہوائی اڈے پر مسافروں کا استقبال کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ایل مروگن کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ کیرالہ حکومت کے مطابق فلائٹ سے آنے والے مسافروں میں ریاست کے 22 افراد شامل تھے۔

اسپائس جیٹ کا طیارہ خراب ہوگیاتھا

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسپائس جیٹ کے طیارے A340 میں اتوار کو تل ابیب میں لینڈنگ کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے طیارے کو بعد میں اردن روانہ کر دیا گیا۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ طیارہ ٹھیک ہونے کے بعد  طیارہ منگل کو تل ابیب سے لوگوں کو لے کر واپس آیا۔ طیارہ کودراصل پیر کی صبح قومی دارالحکومت واپس جانا تھا۔

ہندوستانی حکومت ہندوستانیوں کو اپنے خرچ پر لا رہی ہے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانیوں کی تعداد 18000 ہے۔ ان میں زیادہ تر طلباء، آئی ٹی پروفیشنلز اور بزنس مین شامل ہیں۔ بھارت واپس آنے والے لوگوں کو واپس لانے کے اخراجات حکومت خود برداشت کر رہی ہے۔ دہلی واپس آنے کے بعد، شہری یا تو اپنے خرچ پر اپنی اپنی ریاستوں میں جا رہے ہیں یا ریاستی حکومتیں برداشت کر رہی ہیں۔
‘آپریشن اجے’ کے تحت خصوصی پرواز 12 اکتوبر کو شروع کی گئی تھی

7 اکتوبر کو حماس اوراسرائیل کے درمیان خوفناک جنگ بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر غزہ سے وطن واپسی کے خواہشمند ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے ‘آپریشن اجے’ کے تحت خصوصی پرواز کی سہولت 12 اکتوبر کو شروع کی گئی تھی۔ ان حملوں سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ گزشتہ ہفتے تل ابیب سے چار خصوصی پروازوں میں بچوں سمیت کل 906 مسافر ہندوستان آئے تھے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک 2,778 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ سرکاری اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیل میں کم از کم 1400 اسرائیلی اور غیر ملکی شہری مارے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

16 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

46 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago