سیاست

Iran Israel Conflict: بھارت نے میدان جنگ میں امن کا پیغام بھیجا،جانئے ایران کی بم باری پر کیا کہا

اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے اور اس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دھمکی نے مغربی ایشیا میں ایک بڑی جنگ کے خطرے کا اعلان کردیاہے۔ ساتھ ہی بھارت نے بھی پہلی بار موجودہ صورتحال پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مغربی ایشیا کی صورتحال پر بھارتی وزارت خارجہ نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہمیں مغربی ایشیا میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش ہے اور ہم تمام متعلقہ اداروں سے تحمل سے کام لینے اور شہریوں کی حفاظت کرنے کی اپیل کا اعادہ کرتے ہیں۔

تمام مسائل کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تنازعہ وسیع تر علاقائی جہت اختیار نہ کرے اور ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تمام مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے۔
بھارت نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعہ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے بدھ کو تمام ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ضروری ہدایات پر عمل کریں۔ حکومت نے ہندوستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کے تمام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط میں ایران میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو بھی الرٹ رہنے اور تہران میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان خطے میں ہونے والی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ایران کے تمام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران میں مقیم لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور تہران میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطہ رکھیں۔

اسرائیلی سفارتخانے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ عبدالکلام روڈ کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ دہلی پولیس گاڑیوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

22 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

52 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago