امریکہ نے بھارت پر روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اب یورپی ممالک سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھارت پر وہی پابندیاں لگائیں جو خود امریکہ نے عائد کی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ چاہتا ہے کہ یورپ بھارت سے تیل و گیس کی خریداری مکمل طور پر بند کرے اور سیکنڈری ٹیرف عائد کرے۔
تیانجِن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں پی ایم نریندر مودی، صدر شی جن پنگ اور صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات کے دوران یہ معاملہ خاص طور پر زیرِ بحث آنے کی توقع ہے۔
‘بھارت سے روس کو مل رہی ہے مدد‘
امریکہ کا الزام ہے کہ بھارت روسی خام تیل خرید کر ماسکو کو اقتصادی مدد فراہم کر رہا ہے، اور اس طرح بالواسطہ طور پر یوکرین جنگ کو “ایندھن” فراہم کر رہا ہے۔ واشنگٹن نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے۔ اس کے جواب میں بھارت نے مغربی ممالک پر دوہرا معیار اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور یورپ دونوں روس سے بڑے پیمانے پر تیل اور گیس خرید رہے ہیں، لیکن ان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی۔
یورپ کی خاموشی اور ٹرمپ کا غصہ
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کئی یورپی رہنما بظاہر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جنگ ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں، لیکن خفیہ طور پر وہ الاسکا میں ہونے والی ٹرمپ-پوتن سربراہی ملاقات میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے یوکرین پر “زیادہ بہتر معاہدے” کے لیے دباؤ ڈالنا، جنگ کو طول دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وائٹ ہاؤس یورپی رہنماؤں سے ناراض ہے۔
تیانجن میں ہوگی اہم گفتگو
وزیرِ اعظم نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، اور روسی صدر ولادیمیر پوتن اگلے دو دنوں میں تیانجِن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پر لگائے گئے امریکی ٹیرف اور روس-یوکرین جنگ، تیانجن میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں اہم موضوعات ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…
نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…