بین الاقوامی

PM Modi Xi Jinping Meeting: چین میں پی ایم مودی کا شاندار استقبال، آج شی جن پنگ سے اہم ملاقات — بھارت-چین تعلقات میں نیا موڑ متوقع

پی ایم  نریندر مودی چین پہنچ گئے ہیں اور آج وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس سے قبل متوقع ہے۔ وزیراعظم مودی 31 اگست سے یکم ستمبر تک شمالی چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ SCO اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ہفتے کے روز پی ایم مودی نے ایکس پر لکھا: “تیانجن، چین پہنچ گیا ہوں۔ SCO شکھر سمٹ میں گفت و شنید اور مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات کا منتظر ہوں۔”

یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے (بھارتی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے) طے ہے اور اس کے لیے 40 منٹ کا وقت مخصوص کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب بھارت اور چین کے تعلقات میں کچھ حد تک بہتری آئی ہے۔ یہ پی ایم مودی کا سات سال بعد پہلا دورہ چین ہے، اور گزشتہ دس مہینوں میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کی دوسری ملاقات ہو گی۔ ان کی پہلی ملاقات روس کے شہر کازان میں ہونے والے BRICS 2024 اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔

عمومی طور پر کسی کثیرالملکی اجلاس میں میزبان ملک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہوتی، تاہم مودی-شی ملاقات کو خاص اس لیے سمجھا جا رہا ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، امکان ہے کہ یکم ستمبر کو پی ایم مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان بھی دو طرفہ ملاقات ہو گی۔

SCO اجلاس سے قبل مودی کی صدر زیلنسکی سے گفتگو

پی ایم  نریندر مودی نے ہفتے کی شام یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور کیف و ماسکو کے درمیان جاری جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران مودی نے صدر زیلنسکی کا شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام اور پُرامن حل کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی جب مودی اگلے روز تیانجن میں SCO اجلاس کے دوران روسی صدر پوتن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

چین میں مودی کا شاندار استقبال

پی ایم  مودی ہفتے کی شام جاپان کے دو روزہ دورے کے بعد تیانجن پہنچے، جہاں وہ SCO اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کے استقبال کے لیے ایک خصوصی ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں چینی فنکاروں نے ستار، سنتور اور طبلہ جیسے بھارتی کلاسیکی ساز بجائے۔ اس کے علاوہ چینی فنکاروں کے ایک گروپ نے بھرَت ناٹیم رقص بھی پیش کیا۔ مودی کے ہوٹل پہنچنے پر بھارتی برادری کے بڑی تعداد میں موجود افراد نے ‘بھارت ماتا کی جے’ اور ‘وندے ماترم’ کے نعروں سے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cheque Bounce Case: چیک باؤنس معاملہ میں سپریم کورٹ نے راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا دیا حکم

سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…

2 hours ago

New Delhi Railway Station: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کئی ٹرینوں کے پلیٹ فارم تبدیل، وندے بھارت، سوَتنترتا سینانی اور شرم جیوی سمیت متعدد ٹرینیں شامل

تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…

3 hours ago