سیاست

Lok Sabha Election 2024:آئی ایم ڈی نے ہیٹ ویو کی پیشن گوئی جاری کی ہے،چوتھے اور پانچویں  ووٹنگ کےمرحلے کے دوران گرمی اپنے عروج پر ہوگی

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ملک کے کئی حصوں میں لوگوں کو گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پہلی بار ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی) نے 18ویں لوک سبھا انتخابات کے لیے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے خاص طور پر ہوائی اڈوں، سمندری بندرگاہوں، قومی شاہراہوں اور ریلوے کے لیے تخمینہ لگایا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اس موسم گرما میں اسکول اور کالج کی تعطیلات کے درمیان ریلوے کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہونے والا ہے اور انتخابی ڈیوٹی سیکیورٹی اور دیگر اہلکاروں کو اکثر لمبی دوری کا سفر کرنے کی ضرورت ہے۔ یکم اپریل کوآئی ایم ڈی نے اپریل-جون کے مہینوں میں شدید گرمی اور طویل گرمی کی لہر سے خبردار کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں ہر 10 سے 22 دنوں تک شدیدگرمی کی لہر آتی ہے۔

آئی ایم ڈی نے گرمی کی لہر کے بارے میں خبردار کیا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق اڑیشہ، مہاراشٹر، بہار، مغربی بنگال اور راجستھان کے کچھ حصوں میں گرمی  شدید کی لہر چل رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں مئی کے وسط میں درجہ حرارت اپنے عروج پر ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ فیصلہ پی ایم مودی کی طرف سے گرمیوں کے موسم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ میٹنگ کے بعد آیا ہے۔ اس میٹنگ میں آئی ایم ڈی اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام نے بھی شرکت کی۔

چوتھے اور پانچویں مرحلے کے دوران گرمی اپنے عروج پر ہوگی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون سے شروع ہونے والے تمام 6 مرحلوں کے لیے ووٹنگ ہونا باقی ہے۔ ہندوستان پر خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے انٹرایکٹو نقشے میں پیشن گوئی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کی سطح اور ہیٹ ویو کے حالات کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتی ہے۔جو پانچ دن تک چل سکتی ہے۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ مئی کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں ووٹنگ کے چوتھے اور پانچویں مرحلے کے دوران گرمی اپنے عروج پر ہونے کی امید ہے۔ ان میں سے، خاص طور پر اڑیشہ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر کے پڑنے والی ہے ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India-Aided Bridges Inaugurated In Bhutan: بھوٹان کے تراشی گانگ میں اہم شاہراہ پر ہندوستان کی مدد سے تعمیر کیے گئے دو پلوں کا افتتاح

بھوٹان کے ڈپارٹمنٹ آف سرفیس ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) نے بتایا کہ جمعرات کو سم…

5 hours ago

Washington DC Shooting: وائٹ ہاؤس کے قریب اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی، علاقے میں خوف و ہراس

وائٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع لوگن سرکل میں ہونے والی فائرنگ میں…

5 hours ago

Karnataka Government Directions: کرناٹک حکومت کی کے پی ایس سی کو انتخابات کی طرز پر امتحان کرانے کی ہدایت

319 گزٹیڈ پروبیشنر عہدوں کے لیے 15 نومبر کو ریاست بھر میں ہوگا ابتدائی امتحان،…

6 hours ago

Youth Olympic: یوتھ اولمپکس، امبیڈکر میتئی کا ’گولڈن پنچ‘، باکسنگ میں ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر رقم کی تاریخ

سمر یوتھ اولمپکس 2026 میں جمعرات کو ہندوستانی باکسر لیرینلاکپام امبیڈکر میتئی نے تاریخ رقم…

6 hours ago