مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے حال ہی میں اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی(ایم وی اے) کو ‘مہا وصولی اگھاڑی’ قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں ‘لاڈلی بہن یوجنا ’ سمیت مہایوتی حکومت کے دیگر کاموں کو بھی واضح کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ نومبر کے لیے جاری کی گئی رقم بہنوں کے کھاتوں میں پہلے ہی جمع ہو چکی ہے اور دسمبر کے مہینے کی رقم بھی انتخابات کے بعد جلد سے جلد تقسیم کر دی جائے گی۔
سی ایم ایکناتھ شنڈے نے کرلا میں منگیش کڈلکر اور اندھیری ایسٹ میں مرجی پٹیل کے لیے ریلیاں نکالیں۔ اس دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایکناتھ شنڈے نے کہا کہ ان کی حکومت ممبئی کو ‘سلم فری’ بنانے میں مصروف ہے۔ اس کے لیے غریبوں کو سستے گھر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مہایوتی حکومت میں ممبئی کے صحت کے نظام میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی اپوزیشن اتحاد ایم وی اے کو نشانہ بناتے ہوئے ایکناتھ شنڈے نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی پرانی حکومت توعوام سے پیسے وصولی کرتی تھی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے عوام سے ایسے وعدے کئے، جنہیں پورا کرنے کا ان کا ارادہ بھی نہیں رکھتے۔ راجستھان، ہماچل پردیش اور کرناٹک کا حوالہ دیتے ہوئے سی ایم شنڈے نے کانگریس پر جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔
‘میں ہزار بار ایسا جرم کروں گا’ – ایکناتھ شنڈے
ایکناتھ شنڈے نے ‘لاڈلی بہن یوجنا ’کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کوئی اسکیم نہیں ہے جو صرف سوشل میڈیا کے اعلانات پر مرکوز ہے۔ حکومت کا مقصد خواتین کی مالی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسی ا سکیمیں شروع کرنا جرم ہے، تو میں ایسےجرم ایک ہزار بار کرنے کو تیار ہوں۔
‘کیا صرف امیر گھرانوں کے لوگ ہی وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں؟’
شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے پر حملہ کرتے ہوئے ایکناتھ شنڈے نے عوام سے پوچھا کہ کیا غریب کسان کا بیٹا مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا؟ کیا صرف چاندی کے چمچ لے کر پیدا ہونے والے لیڈر ہی وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں؟
ایکناتھ شنڈے نے کہا کہ اپوزیشن ‘لاڈلی بہن یوجنا’ کو ناکام بنانے اور اسے روکنے کے لیے عدالت تک پہنچ گئی ہے۔ سی ایم نے عوام سے کہا، “ایسے شریر بھائیوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ پہلے کے سی ایم (ادھو ٹھاکرے) ایک قلم بھی نہیں رکھتے تھے، لیکن میں دو قلم رکھتا ہوں۔ ہم نے طلباء، نوجوانوں، کسانوں، خواتین کی تعلیم، بزرگ شہریوں کے لیے رقم مختص کی ہے سرکاری پیسہ عوام کا ہے اور اس پر ان کا پہلا حق ہے۔
کمیٹمنٹ کردیا تو خود کی بھی نہیں سنتا – ایکناتھ شنڈے
سلمان خان کی فلم کا ڈائیلاگ بولتے ہوئے ایکناتھ شنڈے نے کہا، “چند دنوں میں مہایوتی کا منشور عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ایک بار جب میں کمیٹمنٹ کردیا تو خود کی بھی نہیں سنتا۔ عوام سے کیا وعد ہ پورا کروں گا۔ ساتھ ہی اپنے دونوں امیدواروں کے لیے سی ایم شنڈے نے کہا کہ کڈلکر اور مرجی پٹیل کو شکست دینا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔
بھارت ایکسپریس
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…