Chandigarh Mayor Election: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے 30 جنوری 2024 کو الزام لگایا کہ بی جے پی نے چندی گڑھ کے میئر کے انتخابات میں ‘غنڈہ گردی’ اور بے ایمانی کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ انتخابی دن ‘جمہوریت کے لیے یوم سیاہ’ ہے۔
سی ایم کیجریوال کا یہ ردعمل میئر سمیت تینوں عہدوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کی جیت اور کانگریس-آپ اتحاد کے امیدوار کی شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال نے کہا کہ پورے ملک نے دیکھا کہ چندی گڑھ میئر الیکشن میں کیا ہوا؟
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا – یہ بے ایمانی تھی
اروند کیجریوال نے میئر انتخابات سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ایکس ہینڈل سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بیلٹ پیپر پر دستخط کر رکھ رہا ہے۔ تقریباً 6 منٹ کے اس ویڈیو کے ذریعے اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ انتخابات میں دھاندلی کا ثبوت ہے۔
‘ٹرمپ کی طرح کرسی نہیں چھوڑیں گے’
2020 میں اس وقت کے امریکی صدر ٹرمپ کے انتخابات ہارنے کے بعد کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ لوک سبھا انتخابات ہار جاتی ہے تو وہ (بی جے پی) اقتدار میں رہنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا اتحاد لوک سبھا انتخابات جیت جاتا ہے۔ تو ٹرمپ کی طرح وہ بھی کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں لیکن کرسی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کے لیے سیاہ دن ہے۔ سب نے دیکھا کہ کس طرح انہوں نے ووٹ چرائے اور اپنے امیدوار کو طاقت سے جیتوایا۔ معاملہ ہ نہیں ہے کہ کون میئر بنتا ہے، ملک نہیں ہارنا چاہیے اور جمہوریت نہیں ہارنی چاہیے۔ میئر آتے جاتے رہتے ہیں، پارٹیاں آتی جاتی رہتی ہیں۔
‘آپ اورکانگریس کے پاس تھی واضح اکثریت ‘
کیجریوال نے کہا، “اگر لوگ مل کر اس طرح کی غنڈہ گردی کو نہیں روکتے ہیں، تو یہ ملک کے لیے بہت خطرناک ہو گا،” کیجریوال نے کہا، “آپ-کانگریس اتحاد کو واضح اکثریت حاصل تھی اور یہ براہ راست الیکشن تھا۔ آٹھ ووٹ یا کل “25 فیصد۔ ووٹوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ یہ کیسا الیکشن تھا؟ میئر الیکشن کے نتائج بتاتے ہیں کہ کچھ گڑبڑ ہے، وہ قومی انتخابات میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں:منی پور میں پھر تشدد، تیز فائرنگ سے 2 کی موت، ایک ماہ میں ہو چکی ہیں 9 اموات
بھارت ایکسپریس
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…