سیاست

Supreme Court: آڈ ایون سے آلودگی کیسے کم ہوگی؟ دہلی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکےکہا کہ اس سے ٹریفک کی بھیڑ کم ہوتی ہے

Supreme Court: دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو روکنے کے لیےدہلی حکومت نے سپریم کورٹ کی تنقید کے بعد جمعہ 10 نومبر 2023 کو اپنا حلف نامہ داخل کیا۔ اس حلف نامے میں انہوں نے عدالت کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ آڈایون کے نفاذ سے آلودگی پر کیا اثر پڑتا ہے۔

اس اسکیم کا دفاع کرتے ہوئے دہلی حکومت نے کہا کہ اس سے ٹریفک کی بھیڑ کم ہوتی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال بڑھتا ہے، خام تیل کی کھپت کم ہوتی ہے۔دوسری ریاستوں میں رجسٹرڈ ٹیکسیوں کو دہلی آنے سے مکمل طور پر روکنا ممکن نہیں ہے۔خام تیل  کے استعمال اور ان کی تعداد کی بنیاد پر محدود پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

سپریم کورٹ نے آڈایون کوغیرسائنسی طریقہ قرار دیا تھا
حال ہی میں دہلی میں بڑھتی آلودگی کے معاملے پرسماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ذمہ دار ریاستی حکومتوں کوسخت سرزنش کی تھی۔ عدالت نے کہا کہ آلودگی کو روکنا عدالت کی ذمہ داری نہیں ہو سکتی، سب کو اس میں حصہ دار بن کر اپنی ذمہ داری کو یقینی بنانا ہو گا۔ حکومت نے یہ سوال بھی پوچھا کہ دہلی میں آلودگی کے مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیےعدالت کو کیا کرنا پڑے گا۔

دہلی حکومت نے آلودگی پرقابو پانے کے لیے ان کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی اور کہا کہ وہ شہرمیں ایک بارپھر آڈایون کو نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جس پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے آلودگی کو روکنے کے لیے جو اقدامات کیے جارہے ہیں وہ ناکافی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے آڈایون سب سے غیرسائنسی طریقہ ہے۔

اس معاملے کی آخری سماعت 7 نومبر کو ہوئی تھی۔ جج سنجے کشن کول نے دہلی سے ملحقہ پڑوسی ریاستوں کی حکومتوں کو فوری طور پر پرائی جلانے کو روکنے کے لیے سخت حکم دیا تھا۔ انہوں نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آلودگی دیکھ کر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ اگر ہم نے ایکشن لیا تو ہمارا بلڈوزر نہیں رکے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

45 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago