Telangana Election 2023: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 10 نومبر کو تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی اپنی پانچویں فہرست جاری کی۔ پانچویں فہرست میں 14 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے 7 نومبر کو اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی تھی ۔جس میں 12 نام شامل تھے۔ اس سے قبل 2 نومبر کو انہوں نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی تھی۔ اس میں 35 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے 22 اکتوبرکو پہلی فہرست جاری کی گئی تھی۔ جس میں 52 امیدواروں کے نام شامل تھے۔ 27 اکتوبر کو بی جے پی نے دوسری فہرست جاری کی تھی۔ جس میں صرف ایک امیدوار اے پی متھن کمار ریڈی کا نام تھا۔
پانچویں فہرست میں شامل ہیں یہ نام
بی جے پی کی پانچویں فہرست کے مطابق بیلم پلی (ایس سی) سیٹ سے کوئیلا اماجی، پیدا پلی سیٹ سے دگیالا پردیپ، سنگاریڈی سیٹ سے دیش پانڈے راجیشور راؤ، میڈچال سیٹ سے ینگو سدرشن ریڈی،ملکا جاگری سے این رامچندر راؤ، سیریلنگمپلی سیٹ سے روی کمار یادو، نامپلی سیٹ سے راہل چندرا، چندرائن گٹہ سیٹ سے کے مہیندر، سکندرآباد کنٹونمنٹ (ایس سی) سیٹ سے گنیش نارائن، دیوراکڑا سیٹ سے کونڈا پرشانت ریڈی، وناپارتھی سیٹ سے انوگنا ریڈی، عالم پور (ایس سی) سیٹ سے میرامما ، نارا سنپیت سیٹ سے کے پلا راؤ اور مدھیرا (ایس سی) سیٹ سے پیرومار پلی وجے راجو کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔
آج نامزدگی کی آخری تاریخ ہے
تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 30 نومبر کو ہے۔ اس سے قبل ووٹنگ کے لیے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج 10 نومبر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ جو امیدوار ابھی تک کاغذات نامزدگی داخل نہیں کر سکے وہ آج شام تک متعلقہ الیکشن آفس جا کر کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 نومبر تک کی جائے گی۔ اس کے بعد اگر کوئی امیدوار اپنا نام واپس لینا چاہتا ہے تو وہ 15 نومبر تک اپنا نام واپس لے سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…