سیاست

Karnataka: وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس کو  بنایا جم کر نشانہ، جم کر سنائی کھری کھوٹی، خاندان پرستی پربھی گھیرا

Karnataka: کرناٹک کے دورے کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر سخت حملہ کیا۔ ممنوعہ تنظیم پی ایف آئی کے بہانے کانگریس کو کافی کھری کھوٹی سنائی ۔ یہی نہیں خاندان پرستی پر بھی کانگریس کو گھیرا۔ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات بہت قریب ہیں اور بی جے پی نے ریاست میں مضبوط گرفت بنانے کی کوشش شروع کردی ہے۔

کرناٹک کے بیلاری میں امت شاہ کو اس انداز میں دیکھا گیا۔ وہ اسٹیج سے تقریر کرنے لگے تو بات کرتے کرتے کالعدم تنظیم پی ایف آئی پرپہنچ گئی۔ ان کی تقریر کے آغاز سے ہی کانگریس نشانے پر تھی۔ پی ایف آئی پر بھی کانگریس کو لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کانگریس پر فرقہ پرستی کو بڑھانے کا الزام لگایا۔

شاہ یہیں  پرنہیں رکے، کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے، شاہ نے کہا – پی ایف آئی کی جڑیں کرناٹک میں اتنی مضبوط ہو چکی ہیں کہ یہ دوسری ریاستوں میں بھی پھیل گئی ہیں۔ خوشامد کی سیاست کے تناظر میں کانگریس کے دور حکومت میں 1,700 PFI کیسز کو واپس لے لیا گیا۔ بی جے پی حکومت نے اپنی لگام سخت کرتے ہوئے پابندی لگا دی۔

گزشتہ سال ستمبر میں وزارت داخلہ نے دہشت گردی سے تعلق کے ثبوت ملنے کے بعد پی ایف آئی پر پابندی لگا دی تھی۔ مرکزی ایجنسیوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے مضبوط شواہد ملے جس کے بعد پی ایف آئی اور اس کی 8 ساتھی تنظیموں پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔ پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

امت شاہ نے کانگریس کو جم کر نشانہ بنایا۔ خاندان پرستی کو   لے کر جم کر کھری کھوٹی  سنائی ہے ۔آزادی لی لڑائی  کو لے کر کانگریس اکثر بی جے پی کے حوالے سے سوال کرتی ہے۔ اس کا جواب بھی شاہ نے اسٹیج سے دیا۔ شاہ نے کہا – کانگریس صرف ایک پلیٹ فارم تھا، جو ملک کی آزادی کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اس فورم کا اپنا کوئی نظریہ نہیں تھا۔

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ہمیشہ کی طرح انتخابات سے پہلے بی جے پی مکمل فعال موڈ میں ہے. پہلے نڈا، اب شاہ نے کرناٹک میں بی جے پی کے حق میں ماحول بنانے پر پورا زور لگایا ہے۔ پی ایم مودی 27 فروری کو کرناٹک کا بھی دورہ کر رہے ہیں۔ کرناٹک میں بی جے پی کی لڑائی کانگریس اور جے ڈی ایس سے ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

32 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

1 hour ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago